منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ہفتہ وار میٹنگ میں عدنان شاہد کےلیےفاتحہ و دعائے مغفرت۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر سیف اللہ اکرم، سیکریٹری محمد اقبال چوہدری اور مرکزی مجلسِ عاملہ کے عہدیداران ڈاکٹر ذوالفقارعلی، محمد نواز کیانی ،ارشدمحمود، نوید اصغر، محمد قیصر چیمہ ، حاجی محمد نذیر اداسی ، محمد اشتیاق قادری اور حاجی فیض بخش نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ہفتہ وار اجلاس میں روزنامہ خبریں کے چیف اڈیٹر ضیا ءشاہد کے نوجوان صاحبزادے کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عدنان شاہد کی وفات سے صحافت کے آسمان کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ڈوب گیا ہے ۔ اجلاس کے آخر میں مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت جبکہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کا آغاز امام جامع مسجد منہاج القرآن حافظ قاری عبد الرزاق نقشبندی نےتلاوتِ قرآن کریم سےکیا ، بارگاہِ رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت کے پھول پیش کرنےکی سعادت ،اسلام حسین ، حیدر فاروقی ، مسیب حسن شفیق، محمد جلیل نےحاصل کی ، جبکہ بہادر حسین صابر، قدیر احمد خان اور محمد عاطف احتشام نےامام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی ۔
بارسلونا میں اس گیارہویں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کےمہمانِ خصوصی علامہ جنید عالم قادری(منہاجین) کو دعوتِ خطاب دی گئی، جنہوں نےاپنےخطاب کا آغاز یومِ عاشور کی فضیلت بتاتےہوئےکیا اور کہا کہ 10 محرم الحرام کا دن تاریخی حوالےسےبہت ہی بلند مرتبہ ہےکیونکہ واقعہ کربلا سےقبل بھی اللہ رب العزت نےبیشمار اہم کاموں کےلیےاسی دن کو منتخب فرمایا ، انہوں نےتاریخی حقائق سےثابت کیا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نےاقتدار کےلیےنہیں بلکہ دینِ حق کی سلامتی کےلیےباطل کےساتھ جنگ کی کیونکہ ان کو اپنےنانا جان کا دین اقتدار سےزیادہ عزیز تھا۔انہوں نےبتایا کہ آج بھی مسلم امہ میں فرقہ وارئیت کو فروغ دینےکےلیےکچھ یزیدی قوتیں ، یزید لعین کو خلیفۃ المسلمین جیسےالقابات سےنوازتےہیں ایسےلوگوں کا مقصد امت میں گمراہی پھیلانا ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہےکہ یزید لعنتی اور بد بخت حکمران تھا ۔ 

اس عظیم الشاں روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلوناعلامہ عبد الرشید شریفی نےقرآنِ مجید کی آیاتِ بینات سےکیا ، بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائےعقیدت پیش کرنےکا شرف علامہ عبد الرشید شیریفی، محمد عثمان، محمد عتیق نےحاصل کیا جبکہ نوید اصغر نےمعرکہ کربلا کےحوالےسےمنقبتِ امام حسین پیش کی ۔
عالمِ اسلام اور بالخصوص پاکستان کےلیےخصوصی دعا سےیہ محفل اپنےاختتام کو پہنچی جس کےبعد حاضرین محفل میں تبرک تقسیم کیا گیاجس کا معقول انتظام ناظمِ اجتماعات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین حاجی محمد نذیر اداسی نےاپنےرفقاءکی معاونت سےکیا ۔
گزشتہ اتوار 20 جنوری کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام Raval کے وسیع اسپورٹس ہال میں فلسفہ شہادتِ امام حسین(رض) کے عنوان سے 12ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں مردو خواتین نے شرکت کی ۔ اس عظیم الشان محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نا ظم دعوت علامہ محمد ادریس رانا نے خصوصی خطاب فرمایا۔
محفل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ امامِ عالی مقام حضرت امام حسین(رض) نے کربلا میں کسی صدارت یا بادشاہت کے لیے جنگ نہیں کی بلکہ انہوں نے اسلام کی اصلیت کو بچانے کے لیے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو قربان کیا ، انہوں نے بتایا کہ امام حسین(رض) نے اپنی قربانی سے امتِ مسلمہ کو یہ سبق دیا ہے کہ جب بھی اسلام کوکوئی خطرہ پہنچے یا کسی انسان کو کوئی تکلیف ہو تو اس وقت صرف االلہ اللہ نہیں کرنی چاہیے بلکہ عملاً کوشش کرنی چاہیے ، تاکہ اسلام سے وہ خطرہ یا تکلیف دور ہو ، انہوں نے کہا کہ ابراہیم(علیہ السلام) کے فرزند اسماعیل(علیہ السلام) کی ایڑوں سے اگر وادی فاران کی غیر آباد جگہ پر پانی کا چشمہ جاری ہو سکتا ہے تو میدانِ کربلا میں امام حسین (رض) بھی اپنے قدموں سے کروڑوں چشمے جاری کر سکتے تھے لیکن انہوں نے اسلام کو بچانے کے لیے عملی کوشش کرنے کا درس دیا۔ 

