24 جولائی بروز پیر بعد نمازِعصر ، جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں دانیلو نامی اُروگوائےنژاد باشندےنےدینِ اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتےہوئےعلامہ عبد الرشید شریفی کےہاتھ پر اسلام قبول کیا ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےناظم حاجی محمد اقبال نےترجمےکےفرائض سر انجام دیے، اور دانیلو کو اسلام کےبنیادی عقائد سےآگاہ کیا ۔ نو مسلم دانیلو نےاپنےلیےمصطفی کا نام پسند کیا جس پر علامہ عبد الرشید شریفی نےاس کو مصطفی دانیال نام رکھنےکی ترغیب دی جو کہ اس نےفوراً مان لی اور اپنا نیا اسلامی نام مصطفی دانیال ہی رکھا ۔ قبولِ اسلام کی اس روح پرور محفل کےآخر میں شرکاءنےنو مسلم مصطفی دانیال کو مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت اس کو دینِ حق پر استقامت عطا فرمائی۔ حاجی محمد اقبال نےمنہاج یوتھ لیگ کےممبر حافظ محمد عاطف احتشام کی ذمہ داری لگائی کہ وہ نو مسلم بھائی کو نماز اور قرآن مجید پڑھنا سکھائیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی ذمہ داران اور منہاج یوتھ لیگ کےنوجوان بھی موجود تھے۔

فُل سائز تصاویر