31دسمبر 2005 بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء، منہاج نعت کونسل،بارسلونا، اسپین کےزیرِ اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ایک عظیم الشاں روحانی، وجدانی محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں بارسلونا اور گرد و نواح میں بسنےوالے پاکستانی مسلمانوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔ محفل کا آغاز صحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سےہوا جس میں مختلف حفاظ و قراءنےحصہ لیا جن میں مسجد کےطالب علم(حافظ محمد عاطف احتشام ، حافظ محمد عثمان طاہر ، حافظ محمد اسد بخاری )،حافظ جبران اعظم کیانی اور خاور عزیز نےحصہ لیا ، اس کےبعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہو اجس میں بارسلونا اور کتالونیا کےدیگر علاقوں کےمشہور نعت خواں حضرات نےحصہ لیا جن میں محمد فاروق، اٹلی سےآئےہوئےاورنگ زیب، علی حیدر، سید قاسم علی شاہ، محمد عبدالواحد، محمد جلیل، خاور عزیز، محمد ایوب، محمد منظور اور مسجد کےطلبہ حافظ محمد عاطف احتشام، محمد عثمان، ذیشان علی شامل ہیں ۔علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نےاپنی خطاب میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جو یہاں بیٹھ کر اپنےنبی کےحضور درور سلام کےنظرانےپیش کر رہےہیں اور دیگر لوگوں کی طرح فضول گھومنے پھرنےسےبچےہوئےہیں ۔انہوں نےواضح کیا کہ یہ محفل نئےسال کےشروع ہونےکی خوشی میں نہیں بلکہ اس کی خوشی میں فضول کام کرنےوالوں کےلیےایک بہترین متبادل محفل ہےنیز انہوں نےبارگاہِ مصطفی کےآداب بیان فرمائے۔ منہاج نعت کونسل کےسربراہ محمد قدیر احمد خاں نےماں کی شان میں ایک منقبت پیش کی جس کےدوران بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنےمیں آئے، بعد میں ناظمِ نعت کونسل نےحاضرین کےساتھ مل کر ٹھیک بارہ بجےسرکارِ دو عالم کی بارگاہ میں ددرود سلام کا نظرانہ پیش کیا  جس  سےنعت خوانی کا سلسلہ اپنےاختتام کو پہنچا ، اس کےبعد حاضرین می٘ تبرک تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نےاپنےرفقاءکی معاونت سےکیا ، لنگر کی تقسیم کےبعد سیف الملوک کی محفل شروع ہوئی جو کہ صبح چار بچےتک جاری رہی اس میں بارسلونا کےمشہور بزرگ بابا جلال احمد اور ان کےرفقاءسمیت دیگر عاشقانِ عارفِ کھڑی نےشرکت کی جن میں حاجی غلام حسین ، جاوید قادری ، محمد اعظم، محمد ایوب، اور اٹلی سےآئےہوئےاورنگ زیب نےشرکت کی۔


فُل سائز تصاویر