مورخہ 7ستمبر بروز جمعرات کو شبِ برات کےموقع پر بعد نمازِ مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےزیرِانتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ”توبہ اور پیغامِ شب برات“ کےعنوان سےایک عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد کیاا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز قاری عبدالرزاق نےصحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سےکیا۔ بعد ازاں نعت خوانان حضرات نےتاجدارِ کائنات کےحضور ہدیہ عقیدت پیش کیا، جن میں محمد جلیل، عبد الواحد، محمد عاطف فاضل، محمد انعام حسین،صاحبزادہ غلام محی الدین، محسن صدیقی، محمد فضیل، محمد عثمان، ذیشان علی، محمد اسلام حسین، علی اصغر، سرفراز حسین، محمد عاطف احتشام، حیدر علی، محمد شہزاد اور سید قاسم علی شاہ نےشرکت کی۔منہاج چلڈرن لیگ کےبچوں نےگروپ کی صورت میں نعتِ رسولِ مقبول پیش کی جسے شرکاءمحفل نےبہت پسند کیا۔




علامہ عبد الرشید شریفی، خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا نےاپنےخطاب کا آغاز قرآنِ کریم کی آیات سےکیا اور شبِ برات کی فضیلت اہمیت بیان کی۔ اُنہوں نےاپنی بات کو بڑھاتےہوئےاُس رات کی فضیلت کےمتعلق احادیثِ نبوی سےحوالہ جات بھی دیئی۔نیز فرمایا کہ یہ وہ رات ہےجس میں تمام نیک دعائیں شرفِ قبولیت حاصل کرتی ہیں۔

نمازِ تسبیح سےپہلےچائےاور مٹھائی سےحاضرین محفل کی تواضع کی گئی۔ اس محفل میں نقابت کےفرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےشعبہ نشر و اشاعت کےناظم نوید اصغر نےادا کئی۔محفل کےاِختتام پر روزہ داروں کےلئےسحری کا اِنتظام بھی موجود تھا۔ حاضرین کی تعداد زیادہ ہونےکےباعث صلوٰۃ التسبیح باری باری دو جماعتوں کی صورت میں ادا کی گئی۔ سحری اور نمازِ فجر تک شرکاءکی تعداد قابلِ رشک رہی۔ بہت سےاہلِ ایمان جگہ کی کمی کےباعث ان ایمان افروز ساعتوں محروم رہےاور کئی ساتھیوں نےصلوٰۃ التسبیح کی دوسری جماعت کا گلی میں کھڑےہو کر اِنتظار کیا۔


 

 

 

فُل سائز تصاویر