29 مارچ بروز بدھ کو بعد نمازِ مغرب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ماہِ ربیع الاوّل کےمبارک مہینہ کےآغاز کےموقع پر ایک خصوصی محفل کا آغاز کیا گیا۔ محفل کا آغاز قرآن مجید کی آیاتِ مقدسہ سےحافظ محمد عاطف احتشام نےکیا جس کےبعد سلسلہ نعت خوانی میں بارسلونا سنٹر کےمعروف ثناءخوانانِ مصطفی نےبارگاہِ رسالتمآب میں گلہائےعقید پیش کیے۔ نعت خوانان حضرات میں جاوید قادری، عبد الواحد، محمد عاطف، محمد جلیل، مرزا محمد اصغر بیگ، ارفاق کیانی، بابا جلال احمد اور حیدر علی شامل تھی۔ علامہ عبد الرشید نےاپنےخطاب میں ماہِ ربیع الاول کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ اس مہینہ کےدوران ہمیں اپنےگھروں میں افرادی طور پر اور اپنےدوستوں کےساتھ ملکر اجتماعی طور پر رحمت عالم کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں محافل کا انعقاد کریں ، اپنےبچوں کو دوسری عیدین کی طرح اس دن کو بھی عید کی طرح منانےکا بتائیں،اس دن بھی ان کو اچھےاورصاف ستھرےپہنائیں، ان کو عیدی دیں گھر میں اچھےاچھےکھانےپکائیں بالخصوص وہ کھانےجو حضور اکرم نےپسند فرمائی، باقاعدہ درود شریف پڑھیں اور اپنےبچوں کو پڑھائیں اور میلاد النبی کی محافل میں شرکت کریں ۔ انہوں نےبتایا گزشتہ سالوں کی طرح اس دفعہ بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےزیر ِ اہتمام میلاد النبی کی سب سےبڑی محفل 16 اپریل بروز اتوار کو رمبلا راوال پر واقع اسپورٹس ہال میں ہو گی علامہ احمد رضا خان (ہالینڈ)خطاب فرمائیں گی، سب مسلمانوں کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ تبرک تقسیم کیا گی اور محفل کا اختتام خصوصی دعا سے ہوا ۔

فُل سائز تصاویر