ہفتہ 13مئی کو بعد نمازِ عصر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےزیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا سنٹر میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کثیر تعداد میں اہلِ عقیدت نےشرکت کی ۔ اس بابرکت محفل کا آغاز مسجد کےطالب علم حافظ محمد عاطف احتشام نےصحیفہ ہدایت کی روشن آیات سےکیا جس کےبعد ثناءخوانانِ مصطفی نےبارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کےپھول نچھاور کیےان میں قاری عبد الرحمن، محسن صدیقی، غلام عباس بٹ، محمد عاطف احتشام، حیدر علی فاروقی،محمد جلیل اور عبد الواحد صاحب شامل تھے۔ حافظ عبد الرزاق نقشبندی صاحب نےاپنےخطاب کا آغاز ثناءخوانان حضرات کی حوصلہ افزائی سےکیا اور کہا کہ یہ آج کی ایجاد نہیں بلکہ سرکارِ دوعالم کی ظاہری حیاتِ مبارکہ میں بھی ثناءخوانی ہوتی تھی اور سرکار خود سنتےتھےان ثناءخوانان میں حضرت حسّان بن ثابت شامل ہیں ۔انہوں نےکہا کہ اس طرح کی محافل میں آنا ہمارے لیے باعثِ برکت بات ہے، ہمیں نہ صرف خود بلکہ اپنےبچوں کو بھی اس طرح کی محافل میں اپنےساتھ لانا چاہیے، اس طرح کی محافل میں بیٹھنےسےہمارے مَن یعنی (روح اور نفس )سنورتےہیں اور ان محافل میں شرکت کرنا صحابہ کرام اور بزرگانِ دین کا طریقہ بھی ہے۔ خطاب کےبعد خصوصی دعا ہوئی اور تبرک تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام الحاج محمد نذیر اداسی نےمنہاج یوتھ لیگ اسپین کےنوجوانوں کی معاونت سےکیا ۔نمازِ مغرب پر محفل کا اختتام ہوا ۔

فُل سائز تصاویر