اتوار 13 نومبر کو بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد اہلِ عقیدت نے شرکت کی ۔ محفل کا آغازصحیفہ ہدایت کی آیاتِ مقدسہ سے علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا ،جس کے بعد بارسلونا کے معروف نعت خوانان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں اپنے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیے، ثناءخوان حضرات میں، سید قاسم علی شاہ، جاوید قادری، محمد افضل، حیدر علی، ناظم منہاج نعت کونسل قدیر احمد خان شامل تھے۔اس محفل میں گیارہویں شریف کے علاوہ منہاج القرآن اسپین کے شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی کے والد کی برسی بھی شامل تھی ۔ ازاں بعد علامہ شفیق الرحمٰن منہاجین نے اپنے خطاب میں اپنی آخرت سنوارنے کی تلقین کی اور فرمایا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور بزرگان دین کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔ نمازمغرب ادا کرنے کے بعد صلٰوۃ سلام اور خصوصی دعا ہوئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نے اپنے رفقاء کی معاونت سے کیا ۔ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے ، صدر، محمد اقبال، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی، شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی، ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں میں سے نائب صدر حافظ محمد یسین، ساجد محمود،نائب ناظم، عاقب جاوید خان، ناظم مالیات، محمد عاطف احتشام اور ناظم نشرو اشاعت عمیر ڈارنے شرکت کی۔

فُل سائز تصاویر