اہل محبت جہاں جس حال میں ہوں ذکر محبوب ان کےمعمولات سےجدا نہیں ہو سکتا اس سےغفلت دعویٰ محبت میں نقص کا باعث ہو سکتی ہے۔ اسی محبت کےعملی اظہار کےلیےلوگرونیو (اسپین) میں رونقِ بزم جہاں، وجہ تخلیق کائنات کی ولادتِ بسعادت کی مناسبت سے16اپریل بروز اتوار جامع مسجد منہاج القرآن لوگرونیو میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس کا انتظام منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو نےاپنےمسلمان بھائیوں کےتعاون سےکیا ۔ محفل کا آغاز محترم جناب حافظ عبد العزیز صاحب نےکتاب لاریب کی آیات مقدسہ سےکیا، نعت خوانان جناب حافظ محمد انصر صاحب، جناب محمد باسط صاحب، جناب میاں طارق محمود صاحب اور جناب محمد ساجد کیانی صاحب نےجب بارگاہِ سرورِ کونین میں گلہائےعقیدت پیش کیےتو سامعین مدینہ طیبہ کےپر نور نظارےاور دلکش جلوےاپنی نگاہوں میں محسوس کرنےلگی۔ کیف و سرور بھرےاسی ماحول میں خطاب کےلیےجناب علامہ صفدر مجید قادری صاحب کو دعوت دی گئی تو انہوں نےکتاب رشد اور احادیث رسول اللہ کےٹھوس دلائل پر مبنی عظمت مصطفی کےچند پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اپنےمخصوص علمی انداز میں چیدہ چیدہ نکات بیان کیےتو شرکاءکےاعتقاد کو تقویت اور قلوب و اذہان کو تسکین ملی۔ اس روح پرور محفل میں نقابت کےفرائض جناب یاسر عثمان (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو)نےانجام دیےاور اپنےپر کشش انداز سےمحفل میں رنگ بھر دیا۔ ازاں بعد صلوٰۃ و سلام اور دعا ہوئی، اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا جس کا بہترین انتظام جناب ملک غلام رسول، جناب عبدالمناف صاحب، جناب محمد صدیق صاحب کی طرف سےکیا گیا تھا۔