سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 28جولائی 2014ء بروز سوموار کو منائیں گے، اس بات کا اعلان سپین کی مسلم تنظیمات نے کیا ہے جن میں Ucide، Feeriاو ر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علاوہ دیگر فیڈریشنز اور اسلامی ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ یہ اعلان سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے پر کیا گیا ہے۔

ہر سال عیدین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں، حسب سابق منہاج القرآن نے بارسلونا، اوسپتالیت، بادالونا اور لوگرونیو میں نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔نماز کے لیے آنے والے افراد سے پابندی وقت کے ساتھ ساتھ گھر سے باوضوآنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک سپین کے زیراہتمام حقیقی جمہوریت اور موجودہ پاکستان کانفرنس 15جون 2014ء بروز اتوار سہ پہر 3:00بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد اور منہاج یورپین کونسل کے امیر پروفیسر حسن میر قادری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گے۔پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان کا کہنا ہے کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانی بھی اپنے وطن کی تعمیر وترقی کے لیے ملک کے اندر موجود اپنے ہم وطنوں کی طرح فکر مند ہیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے بارسلونا بھر کی پاکستانی کمیونٹی سے اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

پہلی محفل اوسپتالیت میں نمازِ عصر کے بعد جبکہ دوسری محفل نمازِ مغرب کے بعد بارسلونا سنٹر میں منعقد ہو گی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیرِ اہتمام معراج النبی ﷺ کی سالانہ محافل 26مئی 2014ء کو منعقد ہو نگی جن میں منہاج یورپین کونسل کے نائب امیر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج خطاب کریں گے، پہلی محفل نماز عصر کے بعد منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں منعقد ہو گی جب کہ دوسری محفل کا انعقاد نماز مغرب کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (بڑی مسجد) میں ہو گا۔

ان محافل کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، انتظامیہ کی طرف سے ان محافل میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے، محافل کے اختتام پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

رپورٹ : محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے پاکستان کے مایہ ناز قاری استاذ القراء سید صداقت علی کے دورہ سپین کے موقع پر 2 خصوصی محافل کا اہتمام کیا ہے، جن میں پہلی محفل منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 16 مئی 2014ء بروز جمعۃ المبارک شام 7 بجے منعقد ہو گی جب کہ دوسری محفل 17مئی بروز کاسا کوردوبا (بادالونا) میں منعقد ہو گی۔ دونوں محفلوں میں معروف نعت خوان اور منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر قدیر احمد خان بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔انتظامیہ منہاج القرآن کی طرف سے اِن محافل میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (چھوٹی مسجد) میں ماہانہ گیارہویں شریف 12 اپریل 2014 بروزہفتہ بعد نمازِعصر شام 7بجے منعقد ہو گی۔ محفل میں قاری عبدالرزاق سیدنا غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی (رحمتہ اللہ علیہ) اور اولیاء کرام کی سیرت پر خطاب کریں گے۔ محفل کے اختتام پر لنگر(تبرک) بھی تقسیم کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی طرف تمام اہل اسلام کو محفل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

More Articles ...