منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین بارسلونا کےزیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں گزشتہ 5 اگست بروز ہفتہ ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندگان نےشرکت کی ۔ اس بابرکت محفل کا باقاعدہ آغاز جناب حافظ محمد اسد نےصحیفہ ہدایت کی روشن آیات سےکیا جس کےبعد بارسلونا کےمعروف نعت خواں حضرات نےبارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کےپھول نچھاور کیی، ان خوش قسمتوں میں حیدر علی، محمد عثمان (چلڈرن لیگ)، اسلام حسین (یوتھ لیگ)، انعام حسین (چلڈرن لیگ)، غلام محی الدین، سید قاسم علی شاہ، حافظ عاطف احتشام (یوتھ لیگ)، شاہد حسین، عبد الواحد، اسفہان لیاقت (چلڈرن لیگ) اور محمد حسن شامل ہیں ۔ محترم جناب علامہ عبد الرشید شریفی ، خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلوناکو دعوت خطا ب دی گئی ، جنہوں نےاپنےخطاب میں محبوبِ سبحانی الشیخ عبد القادر جیلانی کا زمانہ طالب علمی بیان کیا اور ان کےوالدین کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ محفل کےدوران منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کےکارکنان کےعلاوہ دیگر حاضرین بھی قابلِ رشک تعداد میں موجود تھے۔ اس پروگرام میں نقابت کےفرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کےناظمِ اعلیٰ جناب محمد اقبال چوہدری نےسر انجام دیے۔ محفل کا اختتام خصوصی دعا سےہوا ، بعد نمازِ مغرب شرکاءمحفل میں تبرک تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام محترم جناب حاجی محمد نذید اداسی نےمنہاج یوتھ لیگ کےنوجوانوں کی معاونت سےکیا ۔

فُل سائز تصاویر