اتوار 15 جنوری کو بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن میں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد اہلِ عقیدت نے شرکت کی ۔ محفل کا آغازصحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سے جامع مسجد منہاج القرآن کے طالب علم حافظ محمد اسد بخاری نے کیا ،جس کے بعد بارسلونا کے معروف نعت خوانان حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآب میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے ، ثناء خوان حضرات میں، حافظ محمد عاطف احتشام، عبد الواحد، قاری عبد الرحمن، حیدر علی ،جاوید قادری اور عبد الجلیل شامل تھے، علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نے اپنے خطاب میں ماں باپ کے اولاد پر حقوق اور اولاد کے ماں باپ حقوق پر بات کی اور فرمایا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں اور ان کو دین پر چلنے کا طریقہ سکھائیں، نمازمغرب ادا کرنے کے بعد محفل ذکر ہوئی اور خصوصی دعا ہوئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے ، صدر، محمد اقبال، ناظم اجتماعات محمد نذیر اداسی، شعبہ ویلفئیر کے سربراہ محمد نواز کیانی، ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر، لائبریرین محمد قیصر، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں میں سے حافظ محمد عاطف احتشام ، حافظ محمد اسد بخاری، حافظ محمد عثمان طاہر، بابر بشارت، علی طاہر ،نے شرکت کی۔

فُل سائز تصاویر