9 جنوری بروز ہفتہ کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے اجلاس میں تمام ممبران نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے ممبر ارشد نواز چوہدری کو کشمیر ویوKashmir View کے نام سے انٹرنیٹ پر نئی ویب سائٹ کے آغاز پر مبارک باددی اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کی ۔

اپنے بیان میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کشمیر ویو ،کشمیریوں کی آواز کو مزید بلند کرے گا ۔سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان ارشد نواز کی طر ف سے ایسے مثبت کام کا آغاز منہاج یوتھ لیگ سپین کے تمام نوانوں کے لیے فخر کا باعث ہے ۔یوسف بلال مصطفوی نے بھی ارشد نواز کو مبارک باد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر ویو کا اجراء خوش آئند بات ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا اخبار خوشامد اور زرد صحافت کی بجائے کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر اصلی اور حقیقی خبروں سے عوام کے کو آگاہ کرے گاانہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منہاج یوتھ لیگ سپین ان سے ہر قسم کا تعاون کرے گی ۔ محمد آصف قادری نے کہا کہ کشمیر ویو صحافت کی دنیا میں انقلاب پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے آغاز سے دنیا بھر میں بسنے والی کشمیری عوام کو ایک نیا پلیٹ فارم ملا ہے ۔ اس کے علاوہ محمد عثمان قادری، نقاش بٹ، ، محمد ذیشان قادری، رمیض طفیل، محسن شہزاد، محمد کامران، عمر صدیق، محمد عاطف احتشام اور زکی افتخار نے بھی Kashmirview.com کے اجراء پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کشمیر ویو کشمیریوں کی آواز کا علم بردار بن کر دنیا کے کونے کونے میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پہنچائے گا ۔


نوجوانوں کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشن سپین بارسلونا کے ذمہ داران نے بھی کشمیر ویو کے آغاز کو ایک مثبت اقدام قرار دیا، منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے چیف ایڈیٹر حق نواز چوہدری اور ڈپٹی ایڈیٹر ارشد نواز چوہدری کے ساتھ اپنی ملاقات میں مبارک باد دی اور کشمیر ویو کے لیے کامیابی و استقامت کی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کو اس بات پر فخر ہے کہ ان کے ایک ساتھی (ارشد نواز )کی جانب سے ایسی مثبت چیز کا آغاز ہوا ہے ، بارسلونا کے دیگر نواجونوں کو بھی چاہیے کہ وہ ارشد نواز کی اس کاوش کو مشعل راہ بنائیں اور ہر طرح کے منفی کاموں سے الگ اور دور رہتے ہوئے اپنی قوم و ملت کے لیے مثبت سرگرمیوں میں اپنا کردار اداء کریں ۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے ٹیلی فونک پیغام میں کہا کہ کشمیر ویو ایک بہت اچھی کاوش ہے ، یہ دور صحافت کا زمانہ ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر ویو مثبت صحافت میں اہم کردار اداء کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے اہم ایشوز پر خصوصی توجہ دے گا اور ان ایشوز میں سب سے اہم ترین مسئلہ کشمیر ہے کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کا ایشو کسی بھی بھی محب وطن پاکستانی کے لیے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ خود ارادیت کا حق عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے ، انہیں امید ہے کہ کشمیر ویو کی آمد سے اس حق کے بارے دنیا کو جاننے کا مزید موقع ملے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر ویو ہماری اور پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترے گا اور صحافت کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دے گا ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر قسم کا تعاون کشمیر ویو کے ساتھ ہوگا ۔