بارسلونا میں عید الفطر کا سب سےبڑا اجتماع منہاج القرآن اسپین کےزیرِ انتظام راوال کےاسپورٹس ہال میں ہوا جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید نےشرکت کی ۔ 8بجےہال کےکھلتےہی بےشمار لوگوںکی آمد شروع ہو گئی ، جس سےاتنا وسیع و عریض ہال تنگ پڑ گیا چنانچہ نمازِ عید 3دفعہ پڑھی گئی ۔ پہلی جماعت 8:30پر علامہ عبدالرشید شریفی نےکروائی ، دوسری 9:00بجےصوفی خان محمد چشتی نےاور تیسری 9:30پر علامہ شفیق الرحمان منہاجین نے۔اس پروگرام میں ماہِ رمضان میں نمایاں خدمات سر انجام دینےوالےتین حضرات قاری عبد الرحمن ، محمد گلزاراور آصف بھٹی کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سےحسنِ کارکردگی کی شیلڈز دی گئیں، یاد رہےکہ ماہِ رمضان میں اسپورٹس ہال کےسارےاخراجات محمد گلزارنےادا کیے، معتکف حضرات کے2وقت کےکھانےکا بندوبست قاری عبد الرحمن نےکیا اورآصف بھٹی کی جانب سےبلاناغہ مسجد میں افطاری کرائی گئی۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی بارسلونا کےبلدیہ کےنمائندہ پاکو سلوادور بھی تشریف لائےاور مسلمانوں کو ان کےاس تہوار پر مبارک باد پیش کی، اس موقع پر ان کےہمراہ بارسلونا کےممتاز صحافی جاوید مغل اور عبد الرزاق بھی موجود تھے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کےصدر محمد اقبال نےپاکستانی کیمونٹی سےاپیل کی کہ وہ اس دفعہ عید الفطر سادگی سےمنائیں اور زلزلہ کےمتاثرین کو مت بھولیں اور ان کی دل کھول کر مدد کریں ۔ پہلی جماعت کےدوران باہر گلی میں ہزاروں لوگ دوسری جماعت کا انتظار کرتےرہےچند ایک کےعلاوہ تمام لوگوں نےانتہائی نظم وضبط کا مظاہرہ کیا ، ہال کےاندر کا انتظام منہاج یوتھ لیگ کےنوجوانوں نےسنبھالا جس کی سب نےبہت تعریف کی ، منہاج یوتھ لیگ کےناظم اعلیٰ محمد عامر نےکہا کہ انشاءاللہ آئندہ اس سےبہتر انتظام ہو گا ۔ نماز کےبعد گزشتہ ماہ آنےوالےزلزلہ کےمتاثرین کےلیےخصوصی دعا کی گئی ۔اس کےعلاوہ جامع مسجد منہاج القرآن میں خواتین کےلیےبھی نمازِ عید کا بندو بست کیا گیا جس میں دخترانِ اسلام کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔

فُل سائز تصاویر