30 دسمبر بروز ہفتہ کو سپین میں رہنےوالےلاکھوں مسلمانوں نےاپنےکیلنڈر کا سب سےبڑا مذہبی تہوار منایا ، اس سلسلےمیں سپین کےتمام بڑےشہروں میں بڑےبڑےاجتماعات ہوئےجس میں ہزاروں فرزندانِ اسلام نےشرکت کی ۔

 

سابقہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی کتالونیا کےدارالحکومت بارسلونا میں عید الاضحی کا سب سےبڑا اجتماع تحریک منہاج القرآن سپین کےزیرِ اہتمام Raval کےاسپورٹ ہال میں ہوا جس میں شرکاءکی تعداد زیادہ ہونےکےباعث نمازِ عید 3 مرتبہ کرائی گئی ۔

 

عید کی پہلی نماز طےشدہ شیڈول کےمطابق 9 بجےخطیب جامع مسجد منہاج القرآن علامہ عبد الرشید شریفی نےکرائی، دوسری نماز 9:40 پر ناروے سےآئے ہوئےمہمان خطیب مفتی زبیر تبسم نےکرائی جبکہ تیسری اور آخری نماز 10:20 پر امام جامع مسجد منہاج القرآن حافظ عبد الرزاق نقشبندی نےکرائی ۔

 








ہال میں داخلےاور خارجےپر منہاج یوتھ لیگ نےسیکورٹی کےمعاملات انتہائی احسن طریقےسےسر انجام دیےاس کےعلاوہ پولیس Mossos d'Esquadra نےبھی سیکورٹی امور میں معاونت فراہم کی جبکہ ہال کےاندر منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج چلڈرن لیگ نےانتظامیہ کےمعاملات نبھائے۔سیکورٹی اور انتظامیہ والوں کےسینوں اور بازوؤں پر بیج اور تحریکِ منہاج القرآن کےپرچم آویزاں تھے۔

 







داخلی راستہ پر نماز کےلیےآنےوالوں کو جوتوں کےلیےشاپر دیےگئےتاکہ نماز کےبعد جلد از جلد ہال خالی کیا جا سکے، اس موقع پر اسپورٹس ہال کو خوبصورت بینرز کےساتھ سجایا گیا ۔ہال میں داخلےکےلیےرمبلہ Raval کےفٹ پاتھ کو استعمال کیا گیا اور خارجہ کےلیےSant Pau کےپارک کو ۔






 

عید ِ قربان کےاس اجتماع میں ہمیشہ کی طرح بارسلونا کی میونسپل انتظامیہ، حکومتِ کتالونیا ، مرکزی حکومت اور حکمران جماعت کےنمائندوں نےمسلمانوں کو ان کےعظیم تہوار پر مبارک باد دی ۔پہلی نماز میں بارسلونا، کتالونیا اور سپین میں بر سراقتدار جماعت PSOE-PSC کےسیکریٹری اطلاعات Jose Maria Sala نےمسلمانوں کو ان کےتہوار پر مبارک باد کی اور اتنی بڑی تعداد کےنظم و ضبط کا مظاہرہ کرنےپر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نےکہا کہ آپ کےاپنےوطن کےبعد کتالونیا آپ کا وطن ہے۔




 

دوسری نماز میں بلدیہ بارسلونا کےنمائندہ Paco Salvador اور کتالان حکومت کےنمائندہ Rafael Niubo نےکتالونیا اور بارسلونا میں بسنےوالےتمام مسلمانوں کوعید مبارک کہا، جناب Rafael Niubo نےکہا کہ مجھےاس تہوار میں شریک ہو کر بڑی خوشی ہوئی ہےاور ساتھ ہی میں آپ لوگوں کےمثالی نظم و ضبط سےبڑا متاثر ہوا ہوں ، کتالان حکومت آپ کےتمام جائز حقوق کا دفاع کرتےگی کتالونیا آپ کا دوسرا گھر ہےجبکہ کےآپ کی آنےوالےنسلوں کا پہلا گھر ہو گا لہٰذا اس کی تعمیر کےلیےمقامی لوگوں کےشانہ بشانہ کام کریں ، بلدیہ بارسلونا کےPaco Salvadorنےکہا یہ حسن اتفاق ہےکہ اس مرتبہ عیسائیوں اور مسلمانوں کےدونوں بڑےتہوار ایک ہی ہفتےمیں آئےہیں تو ہمیں اس اتفاق سےباہمی رواداری اور بھائی چارےکو فروغ دینےکےلیےفائدہ اٹھانا چاہیے، اور سپین کےوزیرِ اعظم کےمنشور تہذیبوں کےمابین تصادم کی بجائےتہذیبوں کےاتحاد کےلیےشب و روز محنت کی جائے۔

 

تیسری نماز میں کتالونیا کی مذہبی امور کی ڈائریکٹر Montserrat Coll اور سپین کی وزارتِ داخلہ کےنمائندوں نےبھی نظم و ضبط کی تعریف کی اور فرزندانِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سےمبارک باد پیش کی اور کتالان حکومت کی طرف سےمسلمانوں کےمسائل حل کرنےکےلیےتعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نےکہا کہ بیشک آپ مختلف جگہوں اور ملکوں سےآئےہیں لیکن اب آپ کا مستقبل کا گھر کتالونیا ہی ہےانہوں نےکتالونیا کےصدر کا حوالہ دیتےہوئےکہا کہ ایک سرزمین میرےوالدین کی تھی جس سےمیں پیار کرتا تھا لیکن یہ سرزمین میرےبچوں کی سرزمین ہےتو مجھےاس سےبھی پیار کرنا ہو گا لہٰذا آپ سبھی کتالان مسلمان ہیں، ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال نےمعزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 


ہال کےداخلی راستہ پر اخبارات اور TV کی طرف سےآئےہوئےصحافیوں نےنمازِ عید کی کوریج کی، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر اور منہاج یوتھ لیگ کےنائب صدر محمد عتیق الرحمان نےصحافیوں کو عید الاضحی کےبارےمیں تفصیلی معلومات فراہم کی ، صحافیوں کو بتایا گیا کہ اس دن مسلمان سنتِ ابرہیمی پر عمل کرتےہوئےنماز کےبعد اپنےگھروں میں ایک جانور قربان کرتےہیں اور اس کا گوشت اپنی فیملی کےعلاوہ محلہ کےتمام غرباءمیں تقسیم کیا جاتا ہے، صحافیوں ایک او ر تاریخی غلطی کا ازالہ کرنےکےبتایا گیا کہ قربانی کا حکم حضرت اسماعیل علیہ السلام کےلیےہوا تھا نہ کہ حضرت اسحق علیہ السلام کےلیے، ناظم و نشر و اشاعت نوید اصغر نےان کو بتایا کہ جب قربانی کا حکم ہوا تھا اس وقت حضرت اسحق علیہ السلام ابھی پیدا ہی نہیں ہوئےتھے۔

 

تمام نمازوں کےآخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی انتظامیہ نےمنہاج یوتھ لیگ کو سیکورٹی معاملات انتہائی احسن طریقےسےنبھانےپر مبارک باد پیش کی جبکہ منہاج یوتھ لیگ سپین کےصدر مسیب حسن نےکہا کہ آئندہ انشا ءاللہ اس سےبھی بہتر انتظامات کیےجائیں گے۔

 












فُل سائز تصاویر