اتوار28 جنوری بمطابق 9 محرم الحرام کو شام 5 بجےمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےزیرِ اہتمام بارسلونا سنٹر میں واقع Raval کےاسپورٹس ہال میں یوم عاشور کےحوالےسےایک عظیم الشان روحانی محفل انعقاد پذیر ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےصدر سیف اللہ اکرم، سیکریٹری جنرل محمد اقبال، صدر مجلسِ شوریٰ میاں برکات احمد ، تحریکِ منہاج القرآن کےعہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ سپین کےنوجوانوں سمیت فرزندانِ اسلام نےبارسلونا اور اس کےگردو نواح سےکثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نواسہ رسول ، جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کا آغاز امام جامع مسجد منہاج القرآن حافظ قاری عبد الرزاق نقشبندی نےتلاوتِ قرآن کریم سےکیا ، بارگاہِ رسالتِ مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں عقیدت کے پھول پیش کرنےکی سعادت ،اسلام حسین ، حیدر فاروقی ، مسیب حسن شفیق، محمد جلیل نےحاصل کی ، جبکہ بہادر حسین صابر، قدیر احمد خان اور محمد عاطف احتشام نےامام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی ۔





بارسلونا میں اس گیارہویں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کےمہمانِ خصوصی علامہ جنید عالم قادری(منہاجین) کو دعوتِ خطاب دی گئی، جنہوں نےاپنےخطاب کا آغاز یومِ عاشور کی فضیلت بتاتےہوئےکیا اور کہا کہ 10 محرم الحرام کا دن تاریخی حوالےسےبہت ہی بلند مرتبہ ہےکیونکہ واقعہ کربلا سےقبل بھی اللہ رب العزت نےبیشمار اہم کاموں کےلیےاسی دن کو منتخب فرمایا ، انہوں نےتاریخی حقائق سےثابت کیا کہ کربلا میں امام حسین علیہ السلام نےاقتدار کےلیےنہیں بلکہ دینِ حق کی سلامتی کےلیےباطل کےساتھ جنگ کی کیونکہ ان کو اپنےنانا جان کا دین اقتدار سےزیادہ عزیز تھا۔انہوں نےبتایا کہ آج بھی مسلم امہ میں فرقہ وارئیت کو فروغ دینےکےلیےکچھ یزیدی قوتیں ، یزید لعین کو خلیفۃ المسلمین جیسےالقابات سےنوازتےہیں ایسےلوگوں کا مقصد امت میں گمراہی پھیلانا ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہےکہ یزید لعنتی اور بد بخت حکمران تھا ۔

ہمیشہ کی طرح خواتین کےلیےبا پردہ انتظام موجود تھا ، منہاج ویمن لیگ سپین کی کوششوں سےخواتین نےبھرپور تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اسپورٹس ہال میں تحریک منہاج القرآن کےپرچم اور شہادتِ امام حسین علیہ السلام کےحوالےسےمختلف بینرز آویزاں تھےجبکہ ہال کےداخلی دروازے پر جوس کی سبیل لگائی گئی تھی ۔کانفرنس میں نقابت کےفرائض خطیب جامع مسجد منہاج القرآن علامہ عبد الرشید شریفی نےسر انجام دیئےجبکہ انتظامیہ کےلیےمنہاج یوتھ لیگ سپین کےنوجوانوں نےمثالی کردار ادا کیا ۔

صلوٰۃ و سلام اور امتِ مسلمہ کےاتحاد کےلیےخصوصی دعا سےیہ عظیم الشان کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔

آخر میں شرکاءمحفل میں لنگر تقسیم کیا گیا جس کا معقول انتظام ناظمِ اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی نےمنہاج یوتھ لیگ سپین کےتعاون سےکیا ۔



فُل سائز تصاویر