12 مارچ بروز اتوار بعد نمازِ عصر جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں یومِ مجددین اور ماہانہ گیارہویں کےسلسلےمیں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل کا آغاز حافظ محمد عاطف احتشام نےتلاوتِ قرآن کریم سےکیا جس کےبعد نعت خواں حضرات نےاپنےاپنےانداز میں بارگاہِ رسالت مآب میں گلہائےعقیدت پیش کیی، ان میں قاری عبد الرحمان، عبد الواحد ، حافظ محمد عاطف، علی حیدر، محمد جلیل اور منہاج نعت کونسل کےناظم ، محمد قدیر احمد خاں شامل تھی۔ علامہ عبد الرشید شریفی صاحب نےاپنےخطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیائےکرام کےفضائل بیان کیےاور محفل کےعنوان (یومِ مجددین)کےحوالےسےحضرت مجدد الفِ ثانی شیخ احمد سرہندی (رحمتہ اللہ علیہ)اور فاضلِ بریلوی الشاہ احمد رضاخان (رحمتہ اللہ علیہ)کےعظمت بیان کرتےہوئےکہا کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کےشروع یا آخر میں اپنےکسی خاص بندےکو مجدد بنا کر بھیجتا ہےتاکہ وہ دین میں شامل غلط چیزوں کا ازالہ کر دےاور حضرت مجدد الفِ ثانی دوسری ہزاری صدی کےمجدد تھےانہوں نےاکبر کےدین الہی کو جڑ سےاکھاڑ دیا اسی طرح اعلیٰ حضرت بریلوی بھی اپنےزمانےکےمجدد تھے۔ انہوں نےکہا کہ اگر ہم اپنی زندگیوں میں بہتری چاہتےہیں تو ہمیں اولیاءاللہ کےبتائےہوئےراستےپر چلنا ہو گا ۔ نمازِ مغرب ادا کرنےکےبعد صلوٰۃ سلام اور خصوصی دعا ہوئی ،لنگر تقسیم کیا گیا اور یہ محفل اپنےاختتام کو پہنچی ۔

فُل سائز تصاویر