بارسلونا کے پاکستانی 5 اپریل کو سوشلسٹ پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، محمد اقبال چوہدری
بارسلونا کے پاکستانیوں کو ہفتہ 5 اپریل 2014ء کے روز ہونے والے سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت نے (ملکی و غیر ملکی) تمام شہریوں کو اپنے انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا ہے اس لیے 5اپریل کو بارسلونا کی دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کا ہر فرد بھی اپنے ووٹ کا حق بھرپور انداز سے استعمال کرے، انہوں نے کہا کہ ہسپانوی باشندوں کے بعد بارسلونا شہر میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے مگر بدقسمتی سے مقامی سیاست سے عدم دلچسپی کے باعث اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود ہماری کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ بارسلونا کے پاکستانی نوجوانوں کو مقامی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ہر ادارے میں ہماری نمائندگی ہو۔
واضح رہے کہ سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا نے بارسلونا کی مئیر شپ کے لیے 2015 میں ہونے والے انتخابات کے امیدوار کے چناؤ کے لیے بارسلونا شہر کے تمام شہریوں کو اپنے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے، جس کے پہلے راؤنڈ میں 5امیدواروں نے حصہ لیا اور جاؤما کوژبونی Jaume Collboni فاتح قرار پائے تاہم پارٹی کی طرف سے طے کردہ اصولوں کے مطابق 40 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے اُن کو دوسرے راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی امیدوار Carmen Andres کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا، جس کے لیے سوشلسٹ پارٹی نے 5اپریل بروز ہفتہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔
رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQI سپین







16مارچ2014ء بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف کی قیادت میں 3رکنی وفد نے بارسلونا شہر کی مئیر شپ کے لیے سوشلسٹ پارٹی کی امیدوار Laia Bonet کی انتخابی میٹنگ میں شرکت کی اور ان سے ملاقات کی، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے جوائنٹ سیکریٹری محمد عتیق اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان شامل تھے۔اس موقع پر بلال یوسف نے ان کو منہاج القرآن سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی مختلف سماجی ، بین المذہبی اور بین الثقافتی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا ، اس موقع پر انہیں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی ، انہوں نے وفد کے ارکان کو انتخابات کے بعد اس وزٹ کو اپنے شیڈول میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

27اکتوبر 2013ء بروز اتوار، منہاج القرآن انٹر نیشنل لوگرونیو (سپین) کے زیر اہتمام امن سیمینار مقامی بلدیہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں لوگرونیو کے علاوہ دیگر شہروں جن میں بارسلونا بُرگوس، ،بیتوریا، بلباؤ،ثارا گوثا اور سن سیباستیان سے شرکاء نے شرکت کی۔ پروگرام میں منہا ج القرآن بارسلونا کی نمائندگی منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، محمد نواز قادری، خرم شبیر قادری اور احسن جاوید خان نے کی۔









