20 اگست بروز اتوار بعد نمازِ مغرب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں معراج اور عروجِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے ایک عظیم الشان محفل انعقاد پذیر ہوئی ، جس کا آغاز جناب قاری عبد الرزاق نقشبندی نے صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا ، سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا جس میں منہاج نعت کونسل سے محمد قدیر احمد خان ،محمدآصف فریدی، صاحبزادہ محی الدین نقشبندی، عبد الواحد۔منہاج یوتھ لیگ سے اسلام حسین، محمد فضیل، محمد عاطف احتشام، محمد جبران اعظم کیانی۔منہاج چلڈرن لیگ سے محمد عثمان ، ذیشان علی ، اسفہان لیاقت ، علی اصغر اور انعام حسین ۔ ان کے علاوہ بارسلونا کے معروف نعت خوانان میں سے محمد شہزاد،محسن صدیقی، محمد جلیل،سید قاسم علی شاہ،حیدر علی، شاہد حسین اور محمد احمد سیالوی نے حصہ لیا ۔

منہاج چلڈرن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے جن میںمحمد فضیل، محمد عثمان، ذیشان علی، اسلام حسین، انعام حسین، اسفہان لیاقت شامل ہیں نے مشہورِ زمانہ نعت ( معراج کی رتیا دھوم یہ تھی اک راج دولارا آوت ہے ) کورس کے انداز
میں پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو گرمایا جس سے محفل میں ایک بے خودی کا سرور طاری ہو گیا۔

تقریباً رات 1بجے علامہ عبد الرشید شریفی صاحب کو خطاب کی دعوت دی گئی انہوں نے اپنے خطاب کاآغاز سورۃ بنی اسرائیل کی مبارک آیات سے کیا جس میں انہوں نے معراج النبی کے عظیم معجزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس معجزہ کی تاریخ میں اور کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے اس معجزے کی حقیقت کو آشکار کرنے کے لیے قرآن مجید کی سورۃ بنی اسرائیل کی آیات سے مزید تفصیل بیان کی ، انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام سورۃ نجم کی آیاتِ بینات سے کیا  ،چائے کا وقفہ ہوا جس کے فوراً بعد نمازِ تسبیح ادا کی گئی اور اجتماعی دعا کی گئی ۔
محفل کےآخر میں روزہ رکھنا والے حضرات کے لیے سحری کا معقول انتظام تھا جس کا اہتمام الحاج محمد نذیر اداسی صاحب نے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی معاونت سے کیا ۔

 

فُل سائز تصاویر