اتوار12 فروری کو منہاج القرآن ا نٹرنیشنل اسپین کےزیر اہتمام بارسلونا سنٹر میں واقع اسپورٹس ہال میں ایک عظیم الشان روحانی محفل بعنوانِ اسلام اور کربلا کا انعقاد ہوا جس میں بارسلونا اور اس کےگرد و نواح میں بسنےوالےہزاروں مسلمانوں نےشرکت کی ۔ محفل کا آغاز شام 5 بجےصحیفہ ہدایت کی آیاتِ بینات سےامام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا قاری عبد الرزاق نےکیا جس کےبعد بارسلونا کےنامور نعت خوانان حضرات نےبارگاہِ رسالت مآب میں گلہائےعقید ت کا نذرانہ پیش کیا اور واقعہ کربلا کےحوالےسےمنقبت بھی پیش کی ، سلسلہ نعت خوانی کےدوران 6:30 پر نمازِ مغرب ادا کی گئی ، نماز کےبعد یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوا اور تحریکِ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےسفیرِ یورپ حضرت علامہ حافظ نذیر احمد خان کو دعوتِ خطاب دی گئی ، انہوں نےاپنےخطاب میں فضائل اہلِ بیت کےساتھ ساتھ اہلِ بیتِ نبوی اور صحابہ کےدرمیان بےمثال اخوت و محبت کو بھی تاریخ و احادیث کی روشنی میں اجاگر کیا اور کہا کہ اس وقت مسلم امہ میں تحریکِ منہاج القرآن واحد تحریک ہےجو کےاتحاد بین المسلمین کی داعی ہےاور مقصد کےحصول کےسر دھڑ کی بازی لگائےہوئے ہےنیز انہوں نےواقعہ کربلا کی روشنی میں اسلام اور کربلا کےتعلق کو واضح کیا ۔ اس محفل میں مردوں کےشانہ بشانہ خواتین نےبھی بھر پور طریقےسےشرکت کی ۔سخت سردی کےباوجود محبانِ اہلِ بیت نےکمال ضبط و تحمل کےساتھ محفل پاک کو صلوۃ وسلام کےساتھ اختتام تک پہنچایا۔ آخر میں دعا کےبعد تبرک تقسیم کیا گیا ۔ اس محفل میں نقابت کےفرائض خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا ، علامہ عبد الرشید شریفی نےانجام دیےاور محفل کےجملہ انتظام و انصرام کی ذمہ داری منہاج یوتھ لیگ اسپین کےنوجوانوں نےسنبھالی۔

فُل سائز تصاویر