پاکستانی کیمونٹی سےتعلق رکھنےوالےملک محمد اشفاق کےہونہارصاحبزادے ثمر اشفاق جس کی عمر صرف ساڑھےسات سال ہےنےقریباً ایک سال کی قلیل مدت میں منہاج القرآن بارسلونا کےمرکز میں ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی ۔ اس طرح ثمر اشفاق کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ اس مرکز کےاب تک ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنےوالےطلبہ میں سب سےکم عمر ہے۔ واضح رہےکہ ثمر اشفاق نےگزشتہ سال جون میں قرآن کریم پڑھنےکا آغاز کیا تھا ۔ اس پر مسرت موقع پر ملک اشفاق صاحب کی رہائش گاہ پر ایک پروقار دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا ، جس میں منہاج القرآن مسجد کےاساتذہ کرام ، علامہ عبدالرشید شریفی ، حافظ عبد الرزاق نقشبندی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی جانب سےحاجی محمد اقبال ، حاجی محمد نذیر اداسی اور نوید اصغر نےشرکت کی ۔ حاجی محمد اقبال نےملک محمد اشفاق کو مبارک باد دیتےہوئےکہا کہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کی اولاد اس طرح کےماحول میں رہ کر بھی دینی تعلیم مکمل کر رہی ہے، اور یہاں رہ کر ہمارےلیےزیادہ ذمہ داری کی بات ہےکہ سکول کی تعلیم کےساتھ ساتھ اپنےبچوں کی مذھبی تعلیم و تربیت کو بھی ترجیح دیں ۔ فرحت و شادمانی کےاس موقع پر ملک محمد اشفاق صاحب نےمنہاج القرآن انٹرنیشنل کی ممبر شپ لیتےہوئےمطفوی مشن میں شمولیت کا عظیم فیصلہ کیا ۔

فُل سائز تصاویر