گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام اسپورٹس ہال راوال میں ہوا ۔عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے بارسلونا اور اس کے گردونواح سے ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ اسلام آئے 
نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ کی طرح ایک سے زیادہ جماعت کروائی گئی۔ پہلی جماعت 9 بجے علامہ عبد الرشید شریفی نے، دوسری 9:30 پر حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے اور تیسری 10:15 پر حافظ عبد الوحید نے کروائی۔

 

 

 

عید الفطر کے اجتماع اور انتظامات کی جھلکیاں  

×منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم منہاج یوتھ لیگ نے عید سے ایک دن قبل ہی منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر ایک میٹنگ کی جس میں عید الفطر کے اجتماع کے موقع پر ہونے والی تمام ذمہ داریوں کو تقسیم کیا گیا ۔
×پیر کی صبح نمازِ فجر پر منہاج یوتھ لیگ کے تمام نوجوان اکٹھے ہوئے اور ایک دفعہ پھر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
×صبح ساڑھے سات بجے انتظامیہ ، اسپورٹس ہال پہنچی جو کہ اس وقت بند تھا ، آٹھ بجے ہال کھلا تو انتظامیہ وہاں پر قالین اور صفیں بچھاکر اس کو لوگوں کے داخل ہونے کے لیے تیار کر دیا
×ہال میں عید مبارک کے مختلف بینرز بھی لگائے گئے ۔
×گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی شرکاءکو ہال میں داخل ہونے سے پہلے ایک ایک شاپر دیا گیا تاکہ وہ اس میں اپنے جوتے ڈال کر اس کو اپنے قریب رکھ لیں اس طرح ان کو ہال سے باہر جاتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
×ساڑھے آٹھ بجے لوگ ہال میں داخل ہونا شروع ہو گئی ، قاری عبد الرحمن نے تلاوت قرآن کریم اور بابا جلال احمد نے سیف الملوک کے شعر پڑھے ۔
×تحریک منہاج القرآن سپین کے ناظم اعلیٰ محمد اقبال چوہدری اس موقع پر مائک ہاتھ میں لے کر انتظامیہ کو گائیڈ اور شرکاءکو نظم و ضبط کی پابندی کے بار ے میں کہتے رہے
×ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی عید کے موقع پر سرکاری مہمانوں کو دعوت دی گئی تھی
...........................پہلی نماز پر کتالان پارلمنٹ کے مسلمان رکن محمد شعیب نے سب مسلمان بھائیوں کو عید مبارک کا پیغام دیا
...........................دوسری نماز پر کتالونیا کہ حکومت کی مذہبی امور کے ڈائریکٹر Jordi Lópezنے اپنی مبارک باد پیش کی اور
...........................تیسری نماز پر بلدیہ بارسلونا کے نمائندے Paco Salvadorنے مئیر بارسلونا کے نام پر سب حاضرین کو مبارک باد دی
...........................تیسری نماز پر سپین کی وزارتِ داخلہ کہ دو نمائندے بھی موجود تھے
×9 بجے علامہ عبد الرشید شریفی نے پہلی ، 9:30 پر حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے دوسری اور 10:15 پر حافظ عبد الوحید نے تیسری جماعت کروائی ۔
×سکیورٹی پر مامور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بڑے نظم و ضبط کے ساتھ کام کیا اور نمازیوں کی بڑے احسن طریقے سے قطار بنوائی
× ہال کی بیرونی جانب منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر پرویز اختر چوہدری ، کتالونیا کی پولیس Mossos d'Esquadra اور بارسلونا کی پولیس Guardia Urbana کے ساتھ دوسری اور تیسری نماز کے لیے انتظار کرنے والوں کی قطاریں بنواتے رہے ۔×ہال کے اندر اور باہر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر صحافیوں کو آج کے دن اور اس کی اہمیت کے بارے میں بتاتے رہے۔
×ہال کے اندرونی گیٹ کے باہر فطرانہ اور عطیہ برائے نئی مسجد کے لیے حاجی نذیر اداسی، محمد نواز کیانی اور ارشد محمود صاحب موجود تھے۔
× اس موقع پر ناظمِ تحریک محمد اقبال چوہدری نے سب نمازیوں کو نظم و ضبط کی پابندی کر نے پر شکریہ ادا کیا اور اس معاملہ میں پاکستانی قوم کی تعریف کی ۔
× اس اجتماع میں 7000 سات ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی ۔
×تین جماعتوں کے بعد جب ہال خالی ہو گیا اور مزید کوئی بندہ نماز کے لیے باقی نہ رہا تو منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے قالین سمیٹ کر ہال کو اسی طرح کر دیا جس طرح وہ صبح سات بجے ان کی آمد کے وقت تھا ۔
×منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے منہاج یوتھ لیگ کو کامیابی پر بہت مبارک باددی ۔

 

 

فُل سائز تصاویر