جمعرات 9 فروری کو بعد نمازِ مغرب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں یومِ عاشورہ کےسلسلےمیں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سےعلامہ عبد الرشید شریفی صاحب نےکیا اس کےبعد سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا جس میں بارسلونا کےنامور نعت خوانان حضرات نےشرکت کی جن میں حافظ محمد عاطف احتشام، عبد الواحد، حیدر علی اور بابا جلال احمد شامل ہیں ، علامہ عبد الرشید شریفی نےاپنےخطاب قرآن حدیث کی روشنی میں میں حسنین کریمین اور اہلِ بیت نبی کےفضائل بیان کیے، نمازِ عشاءادا کی گئی جس کےبعد شرکاءمیں تبرک تقسیم کیا گیا ۔

فُل سائز تصاویر