ہفتہ27 جنوری کو شام 5 بجےبادالونا کےمحلہ Sant Roc کےسوک سنٹر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےزیرِ انتظام شہادت ِ امام حسین کانفرنس انعقاد پذیر ہوئی ۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال، صدرِ مجلسِ شوریٰ میاں برکات احمد، صدر منہاج یوتھ لیگ سپین مسیب حسن شفیق سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےدیگر قائدین ،وابستگان اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں محمد ارشد، حاجی محمد نذیر اداسی، محمد قیصر چیمہ، محمد نواز کیانی اور طاہر محمود شامل ہیں ۔

اس عظیم الشاں روحانی اجتماع کا باقاعدہ آغاز خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلوناعلامہ عبد الرشید شریفی نےقرآنِ مجید کی آیاتِ بینات سےکیا ، بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گلہائےعقیدت پیش کرنےکا شرف علامہ عبد الرشید شیریفی، محمد عثمان، محمد عتیق نےحاصل کیا جبکہ نوید اصغر نےمعرکہ کربلا کےحوالےسےمنقبتِ امام حسین پیش کی ۔

خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا نےاستقبالیہ کلمات کہےاور حاضرین محفل سےمختصر خطاب کرتےہوئےکہا کہ گو آج ہماری اس محفل کی حاضری توقع کےمطابق نہیں لیکن ان شاءاللہ تعالیٰ اگلےسال جب یہ کانفرنس منعقد ہو گی تو اسی ہال میں بیٹھنےکی جگہ نہیں ملےگی ۔

کانفرنس میں نقابت کی فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےسیکریٹری جنرل محمد اقبال نےسر انجام دیے، انہوں نےاپنی گفتگو کےدوران شرکاءکو بتایا کہ ہمیں آج کی اس کانفرنس کےانعقاد کےلیےسَنت روک، بادالونا کےاس سوک سنٹر کو حاصل کرنےمیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےقائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دعاؤں ، آقا دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کےنعلین پاک کےتصدق اور اللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سےہم نےبادالونا شہر کی بلدیہ سےیہ ہال حاصل کر کےثابت کر دیا ہےکہ ہمیں بھی اتنےہی حقوق حاصل ہیں جتنےکسی ہسپانوی قومیت رکھنےوالےشہری کو، انہوں نےکہا کہ آج کی محفل بادالونا کی تاریخ میں ہونےوالی اس نوعیت کی پہلی محفل ہے۔

یاد رہےکہ بادالونا شہر میں پاکستانی کیمونٹی کی ایک بڑی تعداد آباد ہےلیکن وہاں پر کوئی جماعت یا تنظیم مسجد کی تعمیر کر سکی ہےاور نہ ہی اس طرح کی محافل کا انعقاد ممکن ہو سکا ہےچنانچہ تحریک منہاج القرآن کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ انہوں نےمقامی انتظامیہ کی طرف سےپیدا کردہ تمام تر مشکلات کا سامنا کیا اور اس ہال میں بادالونا کی تاریخ کی پہلی شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

فاضلِ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن ، علامہ جنید عالم قادری (منہاجین)کو دعوتِ خطاب دی گئی ، انہوں نےاپنےخطاب میں کہا کہ شہادتِ امام حسین ، کےبعد کائنات انسانی کو دو کردار مل گئے، ایک یزیدیت جو بدبختی ، ظلم، استحصال اور قتل و غارت گری اور دورا حسینیت جو عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفی کا نام ہے، قیامت تک حسین بھی زندہ رہےگا اور حسینیت کےپرچم بھی قیامت تک لہراتےرہیں گے، یزید قیامت تک کےلیےمردہ ہےاور یزیدیت بھی قیامت تک کےلیےمردہ ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مسلمانوں کےاندر حبِ اہلِ بیت کا انکار کرنےکےلیےآج کچھ ایسےافراد پیدا ہو چکےہیں جو کربلا کےمعرکہ کو حق و باطل کا معرکہ نہیں مانتےاور معاذ اللہ یزید کو خلیفۃ المسلمین اور امیر المومنین جیسےخطابات سےنوازتےہیں ان لوگوں کا مقصد مسلمانوں کی عقیدت اہلِ بیت اطہار کو کمزور کرنا ہے، انہوں نےکہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہےکہ یزید فاسق و فاجر اور عیاش تھا ۔

عالمِ اسلام اور بالخصوص پاکستان کےلیےخصوصی دعا سےیہ محفل اپنےاختتام کو پہنچی جس کےبعد حاضرین محفل میں تبرک تقسیم کیا گیاجس کا معقول انتظام ناظمِ اجتماعات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین حاجی محمد نذیر اداسی نےاپنےرفقاءکی معاونت سےکیا ۔













فُل سائز تصاویر