2نومبر بروز بدھ کو جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں دو ہسپانوی نوجوانوں نے اسلام قبول کیا ، دونوں کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے اسلام کا مطالعہ کر رہے تھ ے اور آخر کر ان کو یقین ہو گیا کہ اسلام ہی دین ہے ، اس سلسلے میں انہوں نے دوسرے ہسپانوی مسلمانوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے اسلام کے بارے میں پوچھا۔ بعد نمازِظہر دونوں نے مسجد کے خطیب علامہ عبد الرشید شریفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے صدر محمد اقبال، ناظم نشرواشاعت نوید اصغر، 1982 میں اسلام قبول کرنے والے محمد یوسف، 1992 میں اسلام قبول کرنے والے محمد عمر، افریقی ملک گھانا کے ایک مسلمان بزرگ، منہاج یوتھ لیگ کے نائب صدر ساجد محمود اور منہاج یوتھ لیگ کے ناظم محمد عامر موجود تھے ۔ دونوں نے اپنے پرانے نام تبدیل کر کے اسلامی نام رکھنے کی خواہش ظاہر کی جس پر حاضرین نے ان کے نام تجوید کیے ۔ ایک کا نام مہدی اور دوسرے کا نام حسن رکھا گیا۔ قبول اسلام کے بعد حاضرین نے نومسلم ہسپانوی نوجوانوں کو مبارک باد دی ،علامہ عبد الرشید نے کہا جو بندہ اسلام قبول کرتا ہے اس کے گزشتہ گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ منہاج القرآن اسپین کے صدر محمد اقبال نے ان کو ہسپانوی زبان میں قرآن مجید کا تحفہ دیا۔ محفل کے آخر میں نئے مسلمان بھائیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔
 

فُل سائز تصاویر