14 مارچ بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بادالونا کے زیرِ اہتمام سوک سنٹر سانت روک Centre Civic de Sant Rocمیں عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انعقاد پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی ۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے قائدین، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان، بلدیہ بادالونا کے نمائندگان، منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران، مختلف اخبارات کے نمائندگان اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کے سلسلے میں سجائی جانے والی اس محفل میں برطانیہ سے آنے والے فاضل منہاج یونیورسٹی علامہ جنید عالم قادری نے سیرتِ رسول ِ پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سیر حاصل خطاب کیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے حافظ جبران اعظم کیانی نے کیا جس کے بعد منہاج نعت کونسل اور دیگر ثناءخوانان نے آقاءدوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ ان خوش قسمتوں میں راجہ محمد شفیق، محمد عاطف احتشام، ارشد نواز، محمد ذیشان، محمد عثمان، محمد حماد، محمد جلیل اور سجاد گولڑوی شامل تھے ۔

بلدیہ بادالونا کے نمائندہ David Torrent اور Josep Pera نے بھی اس محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کی ۔بادالونا بلدیہ کے امورِ بقائے باہمی اور تعاونِ باہمی کے سربراہJosep Pera نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتالونیا اور بادالونا ایک جموری نظام کا حصہ ہیں جس میں رہنے والے تمام افراد قانون کی نظر میں ایک جیسے ہیں اس لیے ان سب کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی علاقے یا مذہب سے ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن بادالونا کی مسجد کی تکمیل کے لیے بلدیہ بادالونا پہلے دن سے کوشش کر رہی ہے اور ابھی بھی اس کی تکمیل میں حائل قانونی رکاوٹوں کے ازالہ کے لیے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ منہاج القرآن بادالونا نے ان کو اس اہم موقع پراپنے ساتھ شریک کیا ۔

دوران محفل جب علامہ جنید عالم قادری ہال میں پہنچے تو منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران اور شرکاءمحفل نے پھولوں اور نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، صدر منہاج القرآن بادالونا چوہدری جہانگیر حسین، نائب صدر طاہر محمود اور امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی ان کے ہمراہ تھے ۔ نقیب محفل، منہاج القرآن بادالونا کے ناظم دعوت میاں برکات احمد نے فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن نیلسن (یو کی)کے رہنما علامہ جنید عالم قادری کو دعوتِ خطاب دی، انہوں نے اپنے خطاب میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقِ حسنہ کے مختلف واقعات اور میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا انعقاد کرنے اور اس میں شامل ہونے والوں کی عظمت بیان کی ۔ علامہ صاحب نے بتایا کہ زمین کے جس حصے میں سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منایا جاتا ہے و ہ جگہ بھی خوشی مناتی ہے اور اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہے ۔

نمازِ مغرب کی ادائیگی کے بعدمنہاج نعت کونسل کے نوجوانوں نے صلوٰۃ و سلام پیش کیا، علامہ جنید عالم قادری کی خصوصی دعا اور ضیافت میلاد کی تقسیم سے یہ تاریخی نوعیت کی حامل محفل اختتام پذیر ہوئی ۔ محفل کے بعد منہاج القرآن بادالونا کی تنظیم نے علامہ جنید عالم قادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سیکریٹری جنرل منہاج القرآن سپین نوید احمد اندلسی، امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا علامہ محمد عابد نقشبندی، ممبر منہاج مصالحتی کونسل محمد شفیق، ممبر نعت کونسل محمد عاطف احتشام، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق، حاجی لیاقت علی، حاجی فیض بخش اعوان اور حاجی اشتیاق احمد شامل تھے ۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن بادالونا جہانگیر حسین، نائب صدر طاہر محمود، سیکریٹری جنرل عدنان رضا سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے ۔


|

|

|

|

|

|

|

|
فُل سائز تصاویر  

8 مارچ بروز اتوار کو شب میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی، منہاج یوتھ لیگ سپین کی نعت کونسل نے ہدیہ نعت پیش کیا اور امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے خطاب کیا، صبح صادق کے وقت محفل درود و سلام بھی انعقاد پذیر ہوئی ۔ اس محفل میں صدر منہاج القرآن بارسلونا حاجی مظہر حسین، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق اور سیکریٹری یوتھ احسن جاوید خان سمیت منہاج القرآن بارسلونا کے دیگر عہدیداران و رفقاءنے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

محفل شب بیداری کا باقاعدہ آغاز نمازِ عشاءکے بعد تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت امام مسجد حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی اس کے بعد محفل میں موجود نعت خوانان نے آقائے دوجہاں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ان خوش قسمتوں میں محمد جلیل، محسن صدیق، محمد طاہر اور دیگر شامل تھی، اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی نعت کونسل نے نعت رسول مقبول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس کو شرکائے محفل نے بہت پسند کیا ۔

رات 1 بجے علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے اپنے خطاب میں تعلق بالرسالت اور ذکر مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فضیلت پر قرآن و حدیث کے حوالہ جات کے ساتھ روشنی ڈالی، انہوں نے آقائے دو جہاں کے یوم ولادت منانے پر تفصیل سے گفتگو کی اس کے علاوہ انہوں نے صحابہ کرام اور بزرگان دین کے آقاء(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تعلق و نسبت کو بھی بیان کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری سب سے بڑی ضرورت اپنے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تعلق پیدا کرنا ہی، ہماری ہر کامیابی کا راز اسی چیز میں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور اس کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسی تعلق کی بحالی و مضبوطی کے لیے دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ شیخ الاسلام کوئی بھی موضوع کہیں سے بھی شروع کریں تو اس میں عشق رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات لازمی ہوتی ہے ۔

علامہ صاحب کے خطاب کے بعد باجماعت نمازِ تسبیح ادا کی گئی، محفل میں حاضری زیادہ ہونے کے باعث نماز کے دوران مسجد میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی،اجتماعی دعا کے بعد میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دن کی نسبت سے منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے شرکائے محفل کے لیے سحری کا شاندار انتظام کیا گیا ۔

صبح 5 بجے محفل کے شرکاءنے کھڑے ہو کر دست بستہ نبی آخر الزماں کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی نعت کونسل نے درود منہاج جبکہ دیگر افراد نے میٹھا میٹھا میرے محمد کا نام، مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام اور یا نبی سلام علیک پیش کیا۔ اپنے آقاء (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیوانے 1 گھنٹہ تک جھوم جھوم کر درود و سلام پڑھتے رہے ۔ ساری رات جاری رہنے والی یہ عظیم الشان محفل نماز فجر پر خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔

|

|

|

|

| |

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|

|




فُل سائز تصاویر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین تورتوسا کے زیرِ انتظام تورتوسا کی مرکزی جامع مسجد میں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس محفل میں منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی، سرپرست محمد نواز کیانی، ناظم نوید اصغر،نائب ناظم ممبر شپ محمد ذوالقرنین پاشا، ناظم نشرو اشاعت محمد ارشد نواز، منہاج یوتھ لیگ میں سے محمد علی اور محمد عثمان اور غفران اعظم کیانی نے شرکت کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے امیرِ تحریک بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے کیا جس کے بعد ارفاق کیانی نے نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ محمد بابر نے منقبت ِ امام حسین(رض) پیش کی ۔



منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظمِ دعوت علامہ محمد ادریس رانا کو دعوتِ خطاب دی گئی جنہوں نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کریم کی آیات مقدسہ سے کیا جس کی تشریح بتاتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو انسان کے لیے پیدا فرمایا ہے اور انسان کو پیدا کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت ہی، انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے قرآن کریم کے مطابق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی سب سے افضل مخلوق ہیں جبکہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ اپنی اہل بیت سے محبت کرتے تھی، انہوں نے فرمایا کہ اگر ہم اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا ہو گی اور اگر ہم آقاصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں توان کی آل اور اہل بیت سے بھی محبت کرنا ہو گی ، انہوں احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم دورانِ نماز سجدہ میں ہوتے تھے تو حسین(رض) آکر پشت پر سوار ہو جایا کرتے تھے اور آقا ء صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدہ کو اتنی دیر ختم نہ کرتے جتنی دیر حسین(رض) اوپر سوار رہتے ۔انہوں نے شرکاءمحفل کو تلقین کی کہ اگر وہ حسنین کریمین(رض) سے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بارے مزید جاننا چاہتے ہیں تو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا مطالعہ کریں اور خطابات سنیں ۔

خطاب کے دوسرے حصے میں انہوں نے امتِ مسلمہ کے قرآن کریم سے ٹوٹے ہوئے رشتے کو جوڑنے پر زور دیا اور کہا کہ اگر ہم اپنی زندگی میں ذ ہنی سکون چاہتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن کریم کی تلاوت کو اپنے معمولات زندگی کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر حاضرین کو بتایا کہ منہاج القرآن کے زیرِ انتظام پاکستان بھر میں 200 سے زیادہ جگہوں پر دروس قرآن کا سلسلہ جاری ہے جو کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے امت کا قرآن سے ٹوٹا ہوا رشتہ بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن کا مطلب ہی قرآن کا راستہ ہے ، منہاج القرآن کا مقصد قرآن اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق کو مضبوط کرنا ہے ۔

امیرتحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے منہاج لائبریری بارسلونا کی جانب سے اہل تورتوسا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کا تحفہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ منہاج القرآن کے رفقاءمیں سے اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو شیخ الاسلام کو سن کر مشن میں شامل ہوئے ہیں ۔

محفل کے اختتام کے بعد منہاج القرآن تورتوسا کی جانب سے علامہ محمد ادریس رانا اور بارسلونا سے آئے ہوئے دیگر مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔



منہاج یورپین کونسل کا سالانہ اجلاس 17 جنوری بروز ہفتہ کو سپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہو گا جس میں منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی ملکی تنظیمات کے صدرو سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں منہاج القرآن کی یورپی تنظیمات کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ سال کے منصوبہ جات کے لیے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں منہاج القرآن کے تحت ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس برائے سال 2009اور یتیم بچوں کی کفالت کے منصوبہ آغوش پر گفت و شنید کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے آئندہ سال میں دورہ یورپ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ سال 2009 میں مئی اور جون کے مہینوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی یورپ کا تنظیمی دورہ کریں گی۔

یاد رہے کہ منہاج یورپین کونسل کا بارسلونا سپین میں یہ پہلا اجلاس ہو گا ، اس میٹنگ میں منہاج یورپین کونسل کے تمام اراکینِ مجلسِ عاملہ شرکت کریں گے جن میں سرپرست حاجی محمد گلزار (فرانس) ، امیر علامہ حسن میر قادری (ناروی)، صدر سید ارشد حسین شاہ (اٹلی)، سیکریٹری جنرل علامہ محمدا قبال اعظم (فرانس) ، سینئر نائب صدر محمد نعیم چوہدری (فرانس)، سینئر نائب صدرچوہدری محمد سرور (ڈنمارک)، سینئر نائب صدر محمد افضل انصاری (ناروی) ، ناظم ویلفیئر ڈاکٹر عابد عزیز (ہالینڈ) ، ناظم میڈیا مقصود اکرام (جرمنی)، نائب ناظم نشرو اشاعت نوید احمد اندلسی(سپین) شامل ہیں ۔

More Articles ...