منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 30 مارچ بروز اتوار شام 5 بجے اسپورٹس ہال Raval میں 12 ہویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوئی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین کی تعداد غیر مثالی تھی ، وسیع و عریض اسپورٹس ہال میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوران حاضری 1000سے زیادہ تھی جن میں 250 سے زیادہ تعداد صرف خواتین کی تھی جن کے لیے الگ باپردہ انتظام کیا گیا تھا، محفل میں بارسلونا کی تمام پاکستانی سیاسی و سماجی تنظیمات کے رہنمائوں نے شرکت کی۔القائم اسلامک سنٹر بارسلونا کے وفد نے علامہ مظفر حسین نقوی کی قیادت میں اس روح پرور محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔




 اس نورانی محفل کے دوران مختلف پاکستانی اور مقامی اخبارات و ٹی وی چینلز سے تعلق رکھنے والے صحافی محفل کی کوریج میں مصروف رہی۔ اس محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیی، اسپورٹس ہال کے بیرونی دروازہ پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے جوس کی سبیل لگائی گئی جبکہ دوسری جانب منہاج لائبریری کے تحت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات پر مبنی اسٹال بھی لگایا گیا جس پر حقیقتِ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی خطاب بھی موجود تھا۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے حوالے سے سجائی جانے والی اس عظیم الشان محفل کے دوران اسپورٹس ہال Raval کو خوبصورت بینرز سے سجایا گیا ۔



اس عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے علامہ حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے کیا، صحیفہ ہدایت کی تلاوت کے بعد بلبلِ منہاج یوتھ لیگ محمد شفیق الرحمان نے آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔

ریڈیو اور ٹیلیوژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے منہاج القرآن بارسلونا کے طلبہ و طالبات کے ہمراہ دف پر سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کر کے قبیلہ بنو نجار کی بچیوں کی یاد تازہ کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیابعد ازاں قاری عبد الرحمان نے نعت رسول مقبول پیش کی صلی اللہ علیہ وسلم ۔

تلاوت و نعت خوانی کے بعد تقریب کا پہلا حصہ نمازِ عصر کی ادائیگی پر مکمل ہوا ، باجماعت نمازِ عصر ادا کرنے کے بعد نقیب محفل علامہ محمد عابد نقشبندی نے محفل میں موجود معزز مہمانوں کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی جن میں (سرپرست منہاج القرآن سپین)محمد نواز کیانی، (امام اول منہاج القرآن سپین بارسلونا)علامہ خان محمد چشتی، (صدر منہاج القرآن سپین بارسلونا)حاجی مظہر حسین، (ناظم تعلقات عامہ منہاج القرآن سپین بارسلونا )محمد اقبال چوہدری، (صدر منہاج مجلس شوریٰ بارسلونا )حاجی غلام حسین، (امام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا )حافظ عبد الرزاق نقشبندی (امام اسلامک سنٹر القائم بارسلونا )علامہ مظفر حسین نقوی، (صدر پاکستان فیڈریشن بارسلونا )فیض اللہ ساہی،( ڈائریکٹر ریڈیو پاکسلونا) راجا محمد شفیق،( ڈائریکٹر ادارہ ہم وطن بارسلونا) جاوید مغل اور( صدر پاک کتالان ایسوسی ایشن )خالد شہباز چوہان شامل ہیں ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ ظہیر احمد نقشبندی کو دعوتِ خطاب دی گئی جنہوں نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی آیتِ مبارکہ ورفعنا لک ذکرک کو موضوع بناتے ہوئے آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بیان کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر دنیا کی تمام بلندیوں سے اتنا بلند کیا کہ اس بلندی کا کوئی اندازہ ہی نہیں،انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کواپنے ذکر کے ساتھ ملا دیا اور رفعت ذکر کا ایک مقام ایسا بھی آیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کو اپنا ذکر قرار دیا لہٰذا جو آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرے گا اسے اللہ تعالیٰ کے ذکر کا ثواب ملے گا، اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ عصرِ حاضر کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم آقاء صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق کو مضبوط کریں تاکہ ہم دنیا و دین میں کامیابی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں قرآن اور صاحبِ قرآن صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق و محبت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہی۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا ، منہاج ویمن لیگ اور منہاج یوتھ لیگ سپین کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اس پروگرا م کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔



تقریب کے شیڈول کے مطابق بعد از خطاب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے کم سن طالب علم حافظ محمد وسیم کو سٹیج پر بلایا گیا اور عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی ، منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے قرعہ اندازی کے نتیجہ کا اعلان کیا جس کے مطابق کوپن نمبر 466 کامیاب قرار پایا جو کہ کچھ دن قبل سگِ میراں (مقصود حسین)ولد لال خان نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان محمد علی سے حاصل کیا تھا ، یاد رہے کہ ایک دن قبل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس محفل میں ضیافت (لنگر) کی پکوائی کے انتظامات کا ایک بڑا حصہ مقصود حسین نے ہی اپنے ذمہ لیا تھا ۔





اس کے بعد محمد قدیر احمد خان اور سجاد احمد گولڑوی نے سب شرکاء محفل کے ہمراہ کھڑے ہو کر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا اور علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی دعا کے ساتھ اس عظیم الشان روحانی و نورانی محفل کا اختتام کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے ہال کے بیرونی دروازہ پر شرکاء محفل میں ضیافت میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا لنگر تقسیم کیا ۔

MiladUnNabi069.jpg



 
 
 
 

MiladUnNabi073.jpg