منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (نئی مسجد) میں شب میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شب بیداری کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بارسلونا کے معروف نعت خوانان نے اپنے خوبصورت انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

طے شدہ شیڈول کے مطابق محفل کا باقاعدہ آغازتلاوتِ قرآن کریم سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی نے کیا جس کے بعدبارسلونا کے ثناء خوانان صلی اللہ علیہ وسلم نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے، ان میں محمد کامران علی (منہاج یوتھ لیگ)، محمد عتیق الرحمان(منہاج یوتھ لیگ)، محمد شفیق الرحمان(منہاج یوتھ لیگ)، حسنات مصطفی (منہاج یوتھ لیگ)، وقار حسین، عادل شفیق، حیدر علی فاروقی، رضوان علی سلطانی(منہاج یوتھ لیگ)، محمد طاہر جاوید، محمد حسنین (منہاج یوتھ لیگ)، عبد الواحد(بلبل بارسلونا)، الحاج قاری عبد الرحمان، محمد جلیل، امیر حمزہ (منہاج چلڈرن لیگ)، حافظ طلحہ شہزاد (منہاج چلڈرن لیگ)،حافظ اصفہان لیاقت (منہاج چلڈرن لیگ)، محمد سجاد چشتی گولڑوی ، محمد اصغر بیگ، محمد فاروق نورنگاآبادی، محمد عابد، محمد فیصل (منہاج چلڈرن لیگ) اور محمد اخترشامل ہیں ۔

رات 1 بجے محفل نعت کے اختتام پر شرکاءمحفل میں خصوصی شرینی تقسیم کی گئی جس کے بعد باجماعت نماز تسبیح ادا کی گئی اور امت مسلمہ و پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، نماز تسبیح کی امامت جامع مسجد منہاج القرآن کے امام حافظ عبد الرزاق نقشبندی نے کرائی۔

دوران محفل علامہ محمد عابد نقشبندی نے حاضرین محفل کو آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں اکٹھے ہونے کی فضیلت بیان کی اور آقاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے وقت رونما ہونے والے معجزات کا ذکر کیا۔

صبح تین بجے حاضرین نے کھڑے ہو کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جھوم جھوم کر کیف و سرور کی کیفیت میں درود و سلام پیش کیا جن میں "گوشہ درود کا وظیفہ"، "مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام "اور "اے صباءمصطفی سے جا کہنا "شامل ہیں۔سحری کے بعد شرکاء محفل نماز فجر تک انفرادی عبادات میں مشغول رہے ، نماز فجر کے بعد خصوصی دعا سے محفل کا اختتام ہوا ۔ محفل میں نقابت کے فرائض علامہ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے اور انتظام وانصرام منہاج یوتھ لیگ سپین نے کیے۔

دورانِ محفل علامہ محمد عابد نقشبندی نے حاضرین کو بتایا کہ کل بروز جمعرات کو مینارِ پاکستان پر ہونے والی 24 عالمی میلاد کانفرنس کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروجیکٹر کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا لہٰذا جن ساتھیوں کے گھروں میں ڈش انٹینا کی سہولت موجود نہیں ہے وہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بعد از نماز مغرب تشریف لے آئیں، اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ حسب سابق منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے میلاد النبی کا مرکزی پروگرام Raval کے سپورٹس ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں علامہ ظہیر احمد نقشبندی خطاب فرمائیں گے اور اس محفل میں عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گی ۔






فُل سائز تصاویر