منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت گزشتہ ماہ شروع کیے جانے والے روزانہ کے دروس قرآن اور دروس حدیث کامیابی سے جاری ہیں ۔

گزشتہ ماہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم دعوت و تربیت علامہ محمد ادریس رانا کے دورہ سپین کے موقع پر جامع مسجد منہاج القرآن (Raval Sud ) میں روزانہ نمازِ عشاءکے بعد درسِ منہاج السوی کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (Raval Nord ) میں درس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا تھا، منہاج القرآن بارسلونا کی دونوں مساجد میں درسِ قرآن اور درسِ حدیث کامیابی سے جاری ہیں ۔

منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے مبطابق منہاج القرآن بارسلونا کے تحت چلنے والے دونوں مراکز میں ہر روز نمازِ عشاءکی ادائیگی کے بعد 10 سے 15 منٹ دورانیہ کے یہ دروس گزشتہ ایک ماہ سے اہل بارسلونا کے لیے اصلاح احوال کا موقع فراہم کر رہے ہیں اور مقامی افراد ان دروس میں بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں امام مسجد حافظ عبد الرزاق نقشبندی درسِ حدیث دیتے ہیں جبکہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں علامہ محمد عابد نقشبندی درسِ قرآ ن دیتے ہیں ۔