گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں فرزندانِ اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

محفل کا آغاز نمازِ عصر کے بعد تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت جامع مسجدکے طالب علم حافظ عاطف احتشام نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عتیق، حسنات مصطفی، محسن صدیقی، علی حیدر ، محمد جلیل، محمد شفیق، عاطف احتشام، بابا جلال، آصف فریدی اور انعام حسین نے حاصل کی۔



نعت رسول مقبول کے بعد حافظ عبد الرزاق صاحب کو دعوتِ خطاب دی گئی، انہوں نے اپنے خطاب میں حدیثِ نبوی کو موضوع بنایا اور کہا کہ جو لوگ نیک اعمال کرتے ہیں ان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے شمارانعامات کی بشارات ہیں اور تاریخ میں ان کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔انہوں نے شرکاء محفل کو حسد سے بچنے کی تلقین کی اور بتایا کہ فرمانِ رسول کے مطابق حسد نیکیوں کو ایسے کھا جاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے ۔

اس محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال نے سر انجام دیی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس طرح کی محافل میں اپنے ساتھ لے کر آنا چاہیی، تاکہ وہ اپنے دین کو سیکھ سکیں۔انہوں نے حاضرین کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ترجمۃ القرآن عرفان القرآن اب ہمارے پاس موجود ہے جو کہ مسجد لائبریری سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔


نمازِ مغرب کے وقت شرکاءکی تعداد دیدنی تھی، بعد از مغرب خصوصی دعا کی گئی اور حاضرین میں گیارہویں شریف کا تبرک تقسیم کیا گیا جس کا انتظام ناظمِ اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کی معاونت سے کیا ۔





فُل سائز تصاویر