٭حسب سابق اس مرتبہ بھی بارسلونا میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت انعقاد پذیر ہوا۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے نماز عید کے لیے Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال کو حاصل کیا گیا۔

٭اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام افراد نئی جگہ پر آسانی سے پہنچ جائیں منہاج یوتھ لیگ بارسلونا کے نوجوانوں نے ایک ہفتہ بھرپور تشہیری مہم چلائی ، جس میں A3 سائز کے رنگین اشتہارات، پمفلٹ ، نمازِ جمعہ کے اعلانات اور گھر گھر جا کر اطلاع دینا شامل تھی۔

٭نماز کے لیے آنے والوں کو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچانے کے لئے منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کے 2 افراد (بابا جلال احمد اور حاجی فیض بخش اعوان) نے اسپورٹس ہال El Raval کے دروازے پر ڈیوٹی دی ، جہاں وہ لوگوں کو نئی جگہ کے بارے بتاتے رہے ۔

٭عید سے ایک روز قبل ہونے والے اجلاس میں طے شدہ ڈیوٹیوں کے مطابق انتظامیہ میں شامل افراد صبح 8 بجے ہی عجائب گھر کے ہال میں پہنچ گئے جن میں منہاج القرآن بارسلونا کے ممبران، منہاج یوتھ لیگ کے نوجوان،منہاج چلڈرن لیگ کے نونہال اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلباءشامل تھے ۔

٭نئی جگہ پر نظم و نسق کو قائم رکھنے کے لئے منہاج القرآن بارسلونا نے Mossos d'Esquadra پولیس کا تعاون حاصل کیا، نمازیوں کے داخلے کے لئے Av Drassanes پر واقع دروازہ استعمال کیا گیا جب کہ نماز کے بعد نکلنے کے لئے ہال کی پچھلی جانب واقعPortal de Santa Madrona کے دروازے کو استعمال کیا گیا ۔

٭تمام افراد کو اپنے جوتے محفوظ کرنے کے لئے داخلی راستے پر ایک شاپر دیا گیا تاکہ نماز کے بعد دوسری طرف سے نکلتے ہوئے جلد از جلد ہال کو خالی کرایا جا سکے اور اس طرح دوسری نماز کے انتظامات میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔

٭کامیاب تشہیری مہم کے نتیجے میں صبح 8 بجے سے پہلے ہی نمازی پہنچنا شروع ہو گئے ، صفیں بچھانے اور ساؤنڈ سسٹم لگانے کے دوران ہی پورا ہال نمازیوں سے بھر چکا تھا ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمد اقبال چوہدری مائک پر تمام نمازیوں کو خوش آمدید ، عید مبارک اور نظم و نسق کو قائم رکھنے کے لیے کہتے رہے ۔

٭اس عظیم الشان اجتماع میں کثیر تعداد میں ٹیلیوژن چینلز کے نمائندگان، مقامی و پاکستانی اخباری رپورٹرز اور سرکاری افراد نے شرکت کی ۔

٭اس عظیم اجتماع میں کتالان پارلیمنٹ کے مسلمان ممبر محمد شعیب ، بلدیہ بارسلونا کیIgnasi Cardeluz، بلدیہ بارسلونا کے امورِ تارکینِ وطن کے سربراہ Daniel Torres ، بارسلونا بلدیہ کی مذھبی امور کی ڈائریکٹرCristina Montelles ، Montserrat کے صدرJordi López، حکمران جماعت کے نمائندہJose Maria Sala، پاکستان فیڈریشن سپین کے نائب صدر افضال احمد بیدارنے بھی شرکت کی ۔

٭مہمانوں کی آمد پر تمام افراد نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ، سرکاری مہمانوں نے مسلمانوں کو ان کی بڑی عید پر مبارک باد کا پیغام دیاجس کے بعد حاضرین نے تالیاں بجا کر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے تمام مہمانوں کو پھولوں کے تحائف پیش کیے گئے ، مہمانوں نے یہ بھی کہا کہ ان کو اس تاریخی ہال میں اتنے بڑے اجتماع کے انعقاد پر خوشی ہو رہی ہے ۔

٭مہمانوں میں شامل عجائب گھر Museu Maritim کے منتتظم Sr. Pedro نے بھی تمام افراد کو عید مبارک کہا اور بتایا کہ ان کو بھی بحری عجائب گھر کے اس ہال میں اس اجتماع کے انعقاد پر خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔

٭کتالان حکومت اور بلدیہ بارسلونا کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی انتظامیہ ہمیشہ سے تارکینِ وطن کے ہر قسم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں رہی ہے ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقات عامہ محمد اقبال چوہدری نے حاضرین کو بتایا کہ اس ہال کو حاصل کرنے کے لیے بلدیہ بارسلونا اور دیگر اداروں نے منہاج القرآن بارسلونا کی قانونی معاونت کی ہے جبکہ عام حالات میں اس ہال کا ایک دن کا کرایہ 6900 یورو ہے ۔

٭نمازِ عید کے دوران پاکستانی و مقامی صحافی اجتماع کی Live کوریج کرتے رہے اور تصاویر بناتے رہی، ان میں کتالان ٹیلی وژن، کتلان نیوز ایجنسی، ڈیلی میزبان، گجرات لنک، ہم وطن ، جذبہ انٹرنیشنل ، بارسلونا ٹیلی وژن،Tele5 اور دیگر شامل تھے ۔

٭منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام علامہ محمد عابد نقشبندی نے عید قربان کے دن کی اہمیت اور سیرتِ حضرت ابراہیم بیان کرنے کے بعد 9:15 پر نمازِ عید الاضحی کی پہلی جماعت کروائی اور خطبہ عید کے بعد خصوصی دعا کروائی۔

٭دورانِ نمازمنہاج القرآن بارسلونا کے ناظم تعلقاتِ عامہ محمد اقبال چوہدری اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی TVچینلز کے نمائندوں اور اخباری رپورٹرز کو اس دن کی اہمیت اور حضرت ابراہیم کی اللہ تعالیٰ کی راہ میںکی جانے والی قربانی کے بارے بتاتے رہے ۔

٭عید الاضحی کی پہلی نماز مکمل ہونے کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو عید کی خصوصی مبارک باد دی گئی ۔

٭پہلی نماز کے دوران منہاج یوتھ لیگ سپین نے Mossos d'Esquadra کے تعاون سے دوسری نماز کے لئے آنے والوں کو ہال کے باہر قطار میں کھڑا کیا ۔

٭9:35 پر پہلی نماز کااختتام ہو گیا اور دوسری نماز کے لیے ہال کا دروزہ کھولا گیا، نمازیوں کے داخل ہونے کے دوران بارسلونا کے معروف نعت خوان خاور عزیز نے آقاءدوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے ۔

٭10:00 بجے جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کے امام حافظ عبدا لرزاق نقشبندی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں عید الاضحی کے دن کی اہمیت بیان کی اور دوسری جماعت کروانے کے بعد عالمِ اسلام و پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ انتظام ہونے والی اس عظیم الشان اجتماعِ نمازِ عید الاضحی میں4000 سے زائد فرزندانِ اسلام نے شرکت کی ۔

٭انتظامیہ میں کام کرنے والے افراد کے نام ۔چوہدری غلام حسین، حاجی مظہر حسین، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، چوہدری محمد رمضان، حاجی فیض بخش اعوان، بابا جلال ، اشتیاق احمد قادری، محمد ارشد، حاجی لیاقت علی، حاجی محمد نذیر اداسی، چوہدری پرویز اختر ، محمد انصر، حاجی محمد ادریس ، محمد اکرام، محمد ذاکراورحاجی محمد قربان۔

٭انتظامیہ میں کام کرنے والے یوتھ لیگ، چلڈرن لیگ اور طلباءکے نام ۔احسن جاوید، محمد نعمان، محمد ارشد نواز، اسلام حسین، مسیب حسن شفیق، محمد حماد، محمد عثمان، ذیشان علی، وقاص علی، حافظ محمد علی، محمد ذکی افتخار، اسجد لیاقت، محمد تکی افتخار، انعام حسین، اصفہان لیاقت، اظہر اقبال، عاطف علی،زین العابدین، اسلام زاہد، محمد فیضان، ثمر اشفاق، ثاقب محمواور محمد مشارب ۔

منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ نے 10:45 پر تمام انتظامات مکمل کر کے ہال خالی کر دیا ۔


منہاج القرآن بارسلونا کے تحت ہونے والے عید الاضحی کے اجتماع کی تصویری جھلکیاں

منہاج القرآن بارسلونا کے تحت ہونے والے عید الاضحی کے اجتماع کی ویڈیو کوریج