31 دسمبر بروز سوموار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ایک خصوصی محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس محفل کی خصوصی بات یہ دیکھنے میں آئی کہ یہاں ہر عمر کے لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے، نوجوان، جوان اور بزرگ شامل تھے، مقامی پاکستانی صحافیوں نے بھی اس محفل میں شرکت کی جن میں جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد قابلِ ذکر ہیں اس کے علاوہ منہاج القرآن برگوسBurgos کے سیکریٹری جنرل حافظ غلام مجتبیٰ بھی اس محفل میں شریک ہوئے ۔

نمازِ عشاءکے فوراً بعد امیرِ تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے صحیفہ ہدایت کی آیاتِ مبارکہ سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیاجس کے بعد کے بعد ثناءخوانان مصطفی نے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے سلسلہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے ان خوش بختوں میں طیب عثمان،نوران علی،محمد کامران علی(یوتھ لیگ)،حافظ جبران اعظم کیانی(یوتھ لیگ بادالونا)، محمدعثمان (چلڈرن لیگ)،حافظ مشتاق احمد(بلبلِ بارسلونا)، محمد حسنات مصطفی(یوتھ لیگ )، ارسلان احمد کیانی(یوتھ لیگ بادالونا)، عبدالواحد،حافظ شبیر، ارشد نواز(یوتھ لیگ)، محمد شفیق(یوتھ لیگ )، رضوان علی سلطانی(یوتھ لیگ )، سجاد حسین گولڑوی، نو ید اصغر، علامہ محمد عابد نقشبندی، انعام حسین(چلڈرن لیگ)،اشتیاق حسن قادری اور خاور عزیرشامل تھے ۔

جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا کے خطیب علامہ عابد حسین نے اپنے خطاب کے دوران آقائے دوجہاں کی شان مبارکہ پر قرآن و حدیث کے حوالے سے روشنی ڈالی، انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا، علامہ عابدحسین نے کہا کہ جہاں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جائے وہاں آقائے دوجہاں کا ذکر بھی ہوتا ہے یہ ہم لوگوں کی بات نہیں بلکہ اس قرآن بھی اس بات کی تصدیق کرتا ہے ۔ ہماری نمازیں، ہماری زکوٰة،ہمارا حج اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتے جب تک اللہ تعالیٰ کے محبوب کا اس میں ذکر ان میں شامل نہ ہو ۔ انہوں نے صحابہ کرام کے حالاتِ زندگی بھی بیان کیے ۔انہوں نے بتایا کہ جب آقاء کی یاد میں کوئی محفل سجائی جاتی ہے تو اس میں زمین سے آسمان تک فرشتے بھی شامل ہوتے ہیں ۔

اس محفل میں نقابت کے فرائض امیر تحریک علامہ عبد الرشید شریفی نے سر انجام دیی، وہ ساری رات وقفے وقفے شانِ مصطفی بیان کرتے رہی، انہوں نے ذکرِ و ثنائے مصطفی کی فضیلت پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ اس محفل کو سجانے کا مقصد دین میں کوئی نئی چیز ایجاد کرنا نہیں بلکہ بہت سے مسلمانوں کو اس رات کسی غلط جگہ جانے سے بچانا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ اپنے اپنے طریقوں سے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں جب کہ اس مسجد میں موجود افراد نے اس عمل سے نئے سال کا آغاز کیا ہے جو رب کائنات کو سب سے زیادہ پسند ہے ۔

رات بارہ بجے جب سالِ نو کا آغاز ہوا تو شرکاءمحفل نے اپنے جگہوں پر کھڑے ہو کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد سیف الملوک کی مختصر محفل ہوئی جس میںحاجی غلام حسین، خاور عزیز، محمد شہباز اور عبد الواحد نے عارفِ کھڑی میاں محمد بخش کا کلام پیش کیا ۔

نمازِ تسبیح با جماعت اداءکی گئی جس کے بعد علامہ عبد الرشید شریفی نے رقت آمیز دعا کرائی، خصوصی دعا میں پاکستان اور عالمِ اسلام کی خوشخالی و ترقی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔ محفل کے اختتام سے قبل شرکاءمیں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

 فُل سائز تصاویر