«منہاج القرآن بارسلونا نے گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی عید الاضحی کے اجتماع کے لیے اسپورٹس ہال Raval کرایہ پر حاصل کیا ۔

«منہاج یوتھ لیگ سپین نے عید سے ایک روز قبل ہی رات گئے ہال کے اندر قالین پہنچا دیے، جس سے عید کی صبح انتظامات میں آسانی رہی ۔

«عید کے دن صبح 8بجے منہاج القرآن کی انتظامیہ اسپورٹس ہال میں پہنچی کچھ ساتھی مسجد سے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر ضروری سامان لے کر اسپورٹس ہال کی طرف پہنچ گئے۔

«پورے آٹھ بجے ہال کھلتے ہی لوگوں کی آمد شروع ہو گئی اور پونے نو بجے ہال مکمل ہو گیا ۔

«منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ نے ہال کے باہر سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے جبکہ ہال کے اندر نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ میں شامل افراد نے خدمات سر انجام دیں۔

«باہر موجود افراد نے Security اور اندر موجود افراد نے انتظامیہ کے بیج لگائے ہوئے تھے ۔

«سیکورٹی کے انتظامات احسن طریقہ سے نبھانے کے لیے لوکل پولیس Guardia Urbana نے سیکورٹی پر موجود نواجوانوں کا مکمل ساتھ دیا ۔

«پہلی نماز کے لیے ہال فل ہو جانے کے بعد ہال کا دروازہ بند کر دیا گیا ۔

«ہال میں داخلے کے وقت نماز کے لیے آنے والے افراد کو اپنے جوتے ڈالنے کے لیے ایک ایک شاپر دیا گیا، تاکہ نماز کے بعد نکلتے وقت جوتوں کی تلاش میں ٹائم نہ ضائع ہو، یہ ڈیوٹی منہاج چلڈرن لیگ کے نونہالوں اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے سر انجام دی ۔

«ہال کے اندر اردو اور کتلان میں عید مبارک کے خوبصورت بینرز آویزاں تھے، جبکہ ہال کے دروازہ پر منہاج القرآن کی جناب سے خوش آمدید کا بینر لگا ہوا تھا ۔

«پہلی نماز میں بارسلونا میں پاکستان کے قونصلرمحترم جنرل ایاز حسین سید نے بھی نماز اداءکی ۔

«منہاج القرآن یورپ کے امیر علامہ حسن میر قادری نے نماز سے قبل مختصر گفتگو کے دوران آج کے عظیم دن کو منانے کا مقصد بتایا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد تازہ کی ۔

«اس دوران منہاج یوتھ لیگ سپین نے حاضرین سے چندہ کی اپیل پر مسجد کے لیے چندہ اکٹھا کیا ۔

«علامہ عبد الرشید شریفی نے حاضرین کو نماز کا طریقہ بتایا جبکہ پہلی جماعت کی امامت علامہ حسن میر قادری نے کرائی اور نماز کے بعد خصوصی دعا کروائی، جس میں اسلام کی سر بلندی اور پاکستان کی خوشخالی کے لیے بھی دعا کی گئی ۔

«نماز کے علامہ عبد الرشید شریفی نے خطبہ دیا اور منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے مبارک باد پیش کی ۔

«پہلی نماز کی ادائیگی کے وقت مختلف مقامی پاکستانی و ہسپانوی اخبارات کے نمائندے نمازِ عید کی کوریج کرتے رہی، پاکستانی صحافیوں میں جذبہ انٹرنیشنل کے شاہد احمد شاہد، میرا وطن کے شوکت اسلام چوہان، ڈیلی میزبان کے عبد الرزاق صادق اور ملک حبیب اعوان ۔ ناظم نشرو اشاعت نوید اصغر سے مقامی میڈیا کے نمائندے عید کے بارے میں سوالات کرتے رہے ۔

«منہاج یوتھ لیگ کے فوٹو گرافر محمد علی نماز کی کوریج کرتے رہے ۔

«نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے کے لیے Parc de Sant Pau میں واقع ہال کے ایمرجنسی دروازے استعمال کیے گئے تاکہ دوسری نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

«نماز کے دوران ہال کے اندر پاکستانیوں کے علاوہ ہسپانوی نو مسلم اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی دیکھنے میں آئے ۔

«دوسری نماز کی ادائیگی کے لیے ہال کا دوازہ کھولا گیا جس سے ہال ایک مرتبہ پھر بھرنا شروع ہو گیا، چھٹی کا دن نہ ہونے کی وجہ سے تیسری جماعت نہیں کرائی گئی دوسری نماز کو تیسری نماز کے وقت پر کرایا گیا ۔

«دوسری نماز سے قبل علامہ حسن میر قادری نے از سرِنو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یادیں تازہ کر دیں اور حاضرین کو بتایا کہ کس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے پر تیار ہو گئے۔

«انتظامیہ میں شامل افراد نے دوسری جماعت میں نماز پڑھی۔انتظامیہ نے نماز ادا کرنے کے بعد ہال کے اندر موجود ساؤنڈ سسٹم، بینرز وغیرہ اکٹھے کیے۔

«یہ بارسلونا میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع تھا، اس میں قریباً 4000 (چار ہزار) افراد نے شرکت کی ۔

فُل سائز تصاویر