30جنوری بروز اتوار، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی NECکا اہم اجلاس منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں حضور سرور کائنات ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ماہ ربیع الاول بھر میں سجائی جانے والی محافل کے شیڈول کی حتمی منظوری دی گئی ۔
ان تمام پروگرامز کی تفصیلات اس طرح ہیں :

3فروری بروز جمعرات شام 6بجے محفل استقبال ربیع الاول۔برائے حضرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
6فروری بروز اتوار دن 3بجے میلاد النبی کانفرنس (منہاج ویمن لیگ سپین) ۔ برائے خواتین Casa Cordovaبادالونا
13فروری بروز اتوار دن 2بجے سالانہ میلاد النبی کانفرنس (منہاج ویمن لیگ سپین)۔برائے خواتین منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
14فروری بروز پیر رات 8بجے شب بیداری بسلسلہ شب میلاد مصطفی ﷺ ۔برائے حضرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا
20فروری بروز اتوار دن 4بجے 15ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس ۔برائے حضرات اسپورٹس ہال El Ravalبارسلونا
26فروری بروز ہفتہ محفل میلاد النبی ﷺ ۔برائے حضرات جامع مسجد Tortosaطرطوسہ

بارسلونا،سپین میں یوم عاشور کی مرکزی محفل 19دسمبر بروز اتوار سہہ پہر 4بجے منہاج القرآن انٹرنیشنل، سپین بارسلونا کے زیر اہتمام بارسلونا سنٹرمیں واقع اسپورٹس ہال El Ravalمیں ہو گی جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے سکالر علامہ غلام عربی قادری اور امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی فلسفہ شہادت امام حسین بیان کریں گے ۔ محفل میں خواتین کی شرکت کا باپردہ انتظام موجود ہو گا ۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 21نومبر بروز اتوار کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہو گی ، محفل کا آغاز نماز مغرب (شام 5:30بجے) ہو گا ۔ محفل میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی بھی کی جائے گی ۔ تمام اہل عقیدت کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔ محفل کی اختتام پر تبرک (لنگر ) کا اہتمام ہو گا ۔

بارسلونا، سپین میں 16نومبر بروز منگل کو عید الاضحی کا سب سے برا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر انتظام Museu Maritimکے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا ۔ پہلے جماعت 8:30پر اداء کی جائے گی جب کہ دوسری جماعت 9:15پر اداء کی جائے گی ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے پابندی وقت اور باوضوء آنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ 

Museu Maritimیا سمندری عجائب گھر بارسلونا شہر کے مرکزی علاقے El Ravalمیں منہاج القرآن بارسلونا کی پرانی مسجد کے قریب واقع ہے ، یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو L3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ۔ سال رواں میں اسی ہال کے اندر میلاد النبی ﷺ اورمحفل ذکر مصطفی ﷺ بھی منعقد ہو چکی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (مسجد ) میں بھی نماز عید کی جماعت کا انتظام کیا جائے گا ، جس میں پہلی جماعت 8:45پر اداء کی جائے گی ۔



منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا)کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان "اسلام متبادل فراہم کرتا ہے "منعقد کیا جا رہا ہے جس میں اسلامی بینکاری نظام، اسلام اور انسانی حقوق، اسلام اور ماحولیات جیسے موضوعات پر بات چیت ہو گی، جس میں ان موضوعات کے سپیشلسٹ پروفیسرز گفتگو کریں گے ،یہ سیمینار 26اکتوبر بروز منگل شام 5:30سے 9:00بجے تک C / Montalegre, 7میں منعقد ہو گا ،یہ عمارت چٹا پلاسہ Plaza dels Angelsکے ساتھ واقع ہے ۔

اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے اور لوگوں کو اسلام کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل گزشتہ کئی سالوں سے اس طرح کے سیمینار منعقد کر رہا ہے ۔ بارسلونا اور گرد و نواح کے ایسے تمام پاکستانی حضرات کو اس سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو ہسپانوی یا کاتالان زبان پر عبور رکھتے ہیں نیز وہ اپنے سپینش دوستوں کو بھی اپنے ہمراہ لا سکتے ہیں س۔ آخر میں سوالات کا مرحلہ ہو گاجس کے بعد پرریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

More Articles ...