بارسلونا ، سپین میں نماز عید الضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع 27 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام Arc de Triomf پر Estacio del Nord ( بسوں کے سٹاپ) کے بالکل ساتھ واقع وسیع و عریض اسپورٹس ہال میں ہو گا ، پورے 9 بجے صرف ایک ہی جماعت ہو گی ، اس بات کا اعلان منہاج القرآن بارسلونا کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے نماز جمعہ کے اجتماع پر کیا ۔

منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق بارسلونا Raval کے اندر اس دفعہ بلدیہ بارسلونا کی طرف سے کوئی ہال نہیں مل سکا، اس سے قبل جس اسپورٹس ہال میں عموماً نماز عید ادا کی جاتی تھی وہ اس مرتبہ Working Day ہونے کی وجہ سے پہلے سے کسی تعلیمی ادارے کی طرف سے Book کروایا جا چکا ہے ۔ بلدیہ بارسلونا سے ہماراکافی عرصہ سے مطالبہ تھا کہ ہمیں کوئی ایسی جگہ مہیا کی جائے جہاں ہم اپنے مذہبی تہواروں کے موقع پر ایک ہی بار نماز اداء کر سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ ہمیں جو ہال فراہم کیا گیا ہے وہ سنٹر Raval سے کچھ فاصلے پر ہے لیکن بہت زیادہ دور نہیں ، پیدل چلتے ہوئے Rambla Raval (پریشان رمبلہ) سے ٹھیک 14 منٹ میں وہاں آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے ۔

اس نئی جگہ کا فائدہ نہ صرف بارسلونا سنٹر والوں کو ہو گا بلکہ Barceloneta ، Poble Nou اور اس کے علاوہ میٹرو لائن 1 کے سٹاپوں کے قریب رہنے والے تمام لوگوں کو ہو گا ۔ یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 1 کے سٹاپ Arc de Triomf پر اتریں ۔ عوام الناس سے استدعا ہے کہ وہ اپنے سب جاننے والوں کو اس نئی جگہ کے بارے اطلاع کریں تاکہ عید کے دن سے قبل ہی سب لوگ جگہ کا تعین کر لیں ۔ اسپورٹس ہال کا ایڈریس C / Napoles, 42ہے ۔