بارسلونا اور سپین بھر کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺ کانفرنس منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام28فروری بروز اتوار شام 4:30پر Museu Maritimکے ہال میں منعقد ہو گی۔ پروگرام کا کامیاب بنانے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تمام ذیلی تنظیمات نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، بارسلونا سپین میں یہ 14ویں سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس ہو گی ۔ خطاب کے لیے منہاج القرآن ناروے کے امیر علامہ صداقت علی قادری صاحب تشریف لائیں گے ۔



پروگرام کے مطابق تلاوت قرآن کریم کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ پر مشتمل منہاج نعت کونسل کے اراکین PTVاور ریڈیو پاکستان کے معروف نعت خوان قدیر احمد خان کے ساتھ مل کر دف کے ساتھ آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔



محفل میں پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ مقامی ہسپانوی مسلم شخصیات اور مختلف کاروباری، مذھبی، سماجی و سیاسی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔ مہمان خصوصی پاکستانی قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید ہونگے ان کے علاوہ ویلفیئر قونصلر محترم سید شکیل شاہ، صدر پاکستان فیڈریشن راجہ شعیب ستی اور دیگر بھی شرکت کریں گے ۔



دوران پروگرام قرعہ اندازی کے ذریعے 2افراد کو عمرہ ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے ، تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت عام ہے اختتام پر لنگر میلاد (ضیافت میلاد) کا خصوصی انتظام ہو گا ۔ تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ باوضوتشریف لائیں، وہ افراد جو بارسلونا سے باہر سے آئیں وہ MuseuMaritimپہنچنے کے لیے Metroلائن نمبر 3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ، نقشہ پر مزید تفصیلات موجود ہیں ۔