تحریک منہاج القرآن کے مرکز ی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 2 روزہ تنظیمی دورہ پر 14جون بروز اتوار کو بارسلونا پہنچیں گے، بارسلونا میں اپنے قیام کے دوران وہ منہاج القرآن بارسلونا کے رفقاءو وابستگان سے ملاقاتوں کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ ، مجلس عاملہ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اس دورہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ (سیکریٹری جنرل) کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے سینئرنائب صدر محمد نعیم چوہدری بھی ہونگے جبکہ سیکریٹری جنرل منہاج یورپین کونسل علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین پہلے ہی بارسلونا تشریف لا چکے ہیں ۔ اس سے پہلے منہاج القرآن کے مذکورہ قائدین یورپ کے دیگر ممالک کا دورہ کا چکے ہیں جن میں فرانس،ہالینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریا، یونان اور اٹلی شامل ہیں ۔ بارسلونا کے بعد قائدین سپین کے شمال مغربی شہر لوگرونیو کا بھی دورہ کریں گے ۔ ان دورہ جات کا بنیادی مقصد منہاج القرآن کی یورپین تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے ۔مرکزی و یورپی قائدین اس دورہ کے آخری مرحلہ میں سپین کے تاریخی مقامات قرطبہ و غرناطہ کا دورہ بھی کریں گے ۔