شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی القادری اپنے دورۂ سپین کے دوران 11جون بروز جمعہ بارسلونا کی پاکستانی صحافی برادری سے ملاقات اورخطاب کریں گے ۔اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبا ل اعظم ، منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے ۔
ملاقات کا اہتمام بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر کیا گیا ہے ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے صحافی برادری کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں ۔