منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام 28فروری 2010کو شام 4:30پر سپین کی سب سے بڑی میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہو گی جس میں بارسلونا اور گرد و نواح سے ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے ۔




منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ 14سال سے منہاج القرآن بارسلونا کے تحت محفل میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقے سے منائی جاتی ہے اس سال ان شاء اللہ تاریخی محفل ہو گی جس میں بارسلونا ، Badalona, Santa Coloma, Hospitalet, Sabadell, Terrassaاورکاتالونیا کے دیگر علاقوں کے سے مصطفوی شمع کے پروانے جوق در جوق شرکت کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کانفرنس میں کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں واحد مسلمان ممبر محمد شعیب اور ہسپانوی مسلم شخصیات بھی شرکت کریں گی ۔



تفصیلات: بمقامMuseu Maritim(سمندری عجائب گھر ) ، Av Drassanes ( 25منزلہ عمارت Edificio Colonکے بالکل ساتھ)، پہنچنے کے لیے میٹرو لائن نمبر 3 کے سٹاپ Drassanes پر اتریں ۔