بارسلونا، سپین میں 16نومبر بروز منگل کو عید الاضحی کا سب سے برا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر انتظام Museu Maritimکے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا ۔ پہلے جماعت 8:30پر اداء کی جائے گی جب کہ دوسری جماعت 9:15پر اداء کی جائے گی ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے پابندی وقت اور باوضوء آنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ 

Museu Maritimیا سمندری عجائب گھر بارسلونا شہر کے مرکزی علاقے El Ravalمیں منہاج القرآن بارسلونا کی پرانی مسجد کے قریب واقع ہے ، یہاں پہنچنے کے لیے میٹرو L3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ۔ سال رواں میں اسی ہال کے اندر میلاد النبی ﷺ اورمحفل ذکر مصطفی ﷺ بھی منعقد ہو چکی ہیں ۔ 

اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (مسجد ) میں بھی نماز عید کی جماعت کا انتظام کیا جائے گا ، جس میں پہلی جماعت 8:45پر اداء کی جائے گی ۔