بارسلونا، سپین میں یوم آزادی کی تقریبات کامرکزی پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) اور ادارہ ہم وطن کے زیر اہتمام Museu Maritimمیں منعقد ہو گا، پاکستانی خواتین کی تنظیم Acesopبھی اس پروگرام میں شرکت کرے گی ۔اس تقریب میں بارسلونا میں پاکستانی کونصلر جنرل ایاز حسین سید، ویلفیئر کونصلر سید شکیل شاہ ،حکومت کاتالونیا کے سیکریٹری امیگریشن Oriol Amorosسمیت دیگر پاکستانی و مقامی شخصیات شرکت کریں گی ۔ عوام الناس کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔

پاکستان کے 64ویں یوم آزادی کے اس پروگرام کا آغازشام6:00بجے کیا جائے گا اور اختتام 9:00بجے (افطاری) پر کیا جائے گا ۔پروگرام میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ تلاوت، نعت اور تقاریر کریں گے جبکہ Acesopکی طرف سے ملی نغمے و قومی ترانہ پیش کیا جائے گا ۔جشن آزادی کے اس پروگرام کو بہترین طریقہ سے منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر افطاری و نماز مغرب کی ادائیگی کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ پروگرام Plaza de los Angelesمیں منعقد ہوتا تھا لیکن سخت گرمی کے باعث اس دفعہ ادھر اس تقریب کا انعقاد ممکن نہ تھا اس لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کی طرف سے Museu Maritimکے وسیع ہال کا انتخاب کیا گیا ہے ، جہاں نا تو گرمی کا خطرہ ہے اور نہ ہی بارش کا ۔Museu Maritimوہ ہی جگہ ہے جہاں اس سال میلاد النبی ﷺ کی محفل کا انعقاد کیا گیا تھا ۔بذریعہ میٹرو پہنچنے کے لیے L3کے اسٹاپ Drassanesپر اتریں ۔