بارسلونا، سپین میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) ،ادارہ ہم وطن اورخواتین کی تنظیم Acesop کے زیر انتظام منعقد ہو گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

64ویں یوم آزادی کی تقریب کے منتظمین مرزا محمد اکرم بیگ (نائب صدر منہاج القرآن بارسلونا) اور جاوید مغل (ڈائریکٹر ادارہ ہم وطن) کے مطابق پروگرام کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، ان سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز 6بجے تلاوت قرآن کریم سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ کریں گے جس کے بعد بچوں کی طرف سے نعت رسول مقبول ، ملی نغمے ، قومی ترانہ اور تقاریر پیش کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریب میں کاتالونیا کی حکومت کے سیکریٹری امیگریشن Oriol Amoros، پاکستانی کونصلر جنرل ایاز حسین سید اور میئر بارسلونا Jordi Hereuشرکت کریں گے ، پروگرام کا اختتام افطاری کے ساتھ ہو گا جس بعد ہال کے اندر ہی نماز مغرب اداءکی جائے گی ۔

یوم آزادی کے اس پروگرام کا انعقاد Museu Maritimکے اس ہال میں ہو گا جہاں عید میلاد النبی ﷺ کی محفل منعقد ہو ئی تھی ، یہ میٹرو L3کے اسٹاپ Drassanesپر واقع ہے ۔ منتظمین کی طرف سے عوام سے وقت کی پابندی کی التماس کی گئی ہے ۔