محبتوں کے پیامبر اور عالم سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو ان کی 59ویں سالگرہ کے موقع دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے کے لیے 19 فروری بروز جمعۃ المبارک شام 6:30 بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اس پروگرام میں تحریک منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران ، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ اور بارسلونا کی پاکستانی کیمونٹی کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔ تقریب میں خواتین کے شرکت کا باپردہ انتظام کیا گیا ہے ۔
تقریب میں قائدین منہاج القرآن بارسلونا اور مختلف سیاسی جماعتوں اور فلاحی تنظیمات سے تعلق رکھنے والے افراد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر اظہار خیال کریں گے ، ان میں منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری، امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی، بلال یوسف، ڈائریکٹر ہم وطن جاوید مغل اور دیگر شامل ہونگے ۔ اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلبہ و طالبات ترانے بھی پیش کریں گے ۔تقریب کے اختتام پر 59 پونڈ کا کیک کاٹا جائے گا ۔