جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا المعروف "پرانی مسجد " کی بلڈنگ میں تعمیراتی کام کاآغاز ہونا ہے جس کی وجہ سے 1 دسمبر 2009 کو مسجد بند کر دی گئی ہے ۔ بلڈنگ کی تعمیر نو کا کام اگلے 2 سال تک جاری رہے گا لہٰذا مسجد تب تک بند رہے گی ۔

جامع مسجد منہاج القرآن میں ہونے والی تمام دینی ، تعلیمی، تدریسی ، فلاحی اور سماجی سرگرمیاں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا المعروف "بڑی مسجد " منتقل کر دی گئی ہیں ، جن میں بالخصوص ناظرہ و حفظ کرنے والے طلباء و طالبات شامل ہیں ۔

پرانی مسجد کے بند ہونے کی وجہ سے اب نماز جمعہ بھی صرف منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا(بڑی مسجد) میں ہی ہوا کرے گی ۔ نمازیوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر منہاج القرآن بارسلونا نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ جمعۃ المبارک سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جمعہ کی 3 نمازیں ہوا کریں گی ۔ جن کے اوقات بالترتیب 1 بجے، 2:15 بجے اور 2:45 بجے ہونگے ۔ درمیان والی جماعت کے ساتھ خطاب ہو گا جبکہ پہلی اور آخری جماعت خطاب کے بغیر ہونگی ۔

اسی طرح قانونی معاملات میں رہنمائی بھی اب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے دفتر میں ملا کرے گی ۔

پرانی مسجد کا ایڈریس


نئی مسجد کا ایڈریس