منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین 2روزہ تنظیمی دورہ پر گزشتہ روز (2ستمبر کو )بارسلونا پہنچ گئے ہیں ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر حاجی مظہر حسین، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق اور سیکریٹری یوتھ لیگ احسن جاوید خان نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا ۔
علامہ اقبال اعظم نے 2ستمبر کی رات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن بارسلونا کی ایگزیکٹو کونسل سے ملاقات میں اپنے دورہ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد MWFکی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی گفتگو کی اور منہاج القرآن یورپ کی تنظیمات کی کارکردگی بھی بتائی ۔
MQIبارسلوناکی طرف سے طے کردہ شیڈول کے مطابق علامہ اقبال اعظم اپنے دورہ بارسلونا کے دوران آج 3ستمبر کو 1:15پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا ،2:00بجے اسپورٹس ہال El Raval اور 3:00بجے دوربارہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔3ستمبر کی رات نماز تراویح کے بعد بادالونا میں بھی ان کا خطا ب ہو گا ۔