عید الاضحیٰ کے اجتماع کی تصویری جھلکیاں

«
ہمیشہ کی طرح بارسلونا ، سپین کا عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن بارسلونا کے زیرانتظام ہی انعقاد پذیر ہوا ۔

«منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام اس مرتبہ نماز عید الاضحی کا انتظام Museu Maritimکے وسیع و عریض ہال میں کیا گیا ۔

«عید سے قبل ہونے والے اجلاس میں طے شدہ پروگرام کے تحت انتظامیہ میں شامل افراد صبح 7بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور وہاں سے ضروری سامان لے کر Museu Maritimکے ہال کی طرف روانہ ہوئے۔

«انتظامیہ کے افراد نے ہال میں پہنچتے ہی قالنیں بچھانیں کا عمل مکمل کیا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب مکمل کی۔

«میوزیم کے دروازے پر منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے نماز کے لیے آنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔

«نمازیوں کے داخلے کے لیے میوزیم کا Av Drassanesپر واقع بڑا گیٹ استعمال کیا گیا جبکہ نکلنے کے لیے Portal de Sta Madronaپر واقع دروازہ استعمال کیا گیا ۔

«داخلی دروازے پر انتظامیہ کی طرف سے ہر نمازی کو اپنے جوتے محفوظ کرنے کے لیے ایک شاپر دیا گیا تاکہ پہلی جماعت کی تکمیل کے بعد جلد از جلد ہال خالی کروا کر دوسری نماز کا انتظام کیا جا سکے ۔

«نمازیوں کی آمد کے دوران صدر MPIC (منہاج مصالحتی کونسل)محمد اقبال چوہدری مائک پر تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے رہے اور انہیں نظم و نسق قائم رکھنے کی تلقین بھی کرتے رہے۔

«اس عظیم اجتماع کی کوریج کے لیے پاکستانی اور مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ، جن میں Avui، پاک نیوز، ہم وطن وغیرہ سر فہرست ہیں۔

«نماز عید کے اس اجتماع کی سب سے اہم بات مئیر بارسلونا Jordi Hereuکی شرکت تھی جن کے ہال میں پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، مئیر بارسلونا نے مسلمانوں کو اس عظیم دن پر مبارک باد کا پیغام دیا ۔

«منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پہلی نماز میں مئیر بارسلونا اور دوسری نماز میں Angel Colomکو پھول پیش کیے گئے ۔

«اجتماع میں مقامی حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جن میں ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب، بلدیہ بارسلونا کے Ignasi Cardeluz،سیاسی جماعت CiUکے Angel Colom، سابقہ ڈائریکٹر مذھبی امور Jordi Lopez، سوشلسٹ پارٹی کے Jose Maria Sala، بلدیہ بارسلونا کے محمد فواد، سمندری عجائب گھر کے ڈائریکٹر Roger Mercetبھی موجود تھے ۔

«حافظ محمد عابد نے پہلی جبکہ حافظ عبد الرزاق نے دوسری جماعت کرائی ۔

«اس موقع پر عالم اسلام کے مسائل کے حل اوروطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

«دونوں نمازوں کے اختتام پر انتظامیہ نے اسپورٹس ہال میں موجود تمام سامان (قالینیں، ساؤنڈ سسٹم وغیرہ) اکٹھا گیا اور منہاج اسلامک سنٹر کی طرف روانہ ہو گئے۔

DSC03849.JPG

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo5ستمبر بروز اتوار (بمطابق 26رمضان المبارک) نماز عشاء و تراویح کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں ایک عظیم الشان روحانی و وجدانی محفل منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔ محفل ساری رات جاری رہی جس میں محفل نعت، انفرادی عبادات، نماز تسبیح ، خطاب اور خصوصی دعا کی گئی ۔

محفل کے پہلے حصے میں نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد ختم قرآن کریم کے سلسلے میں خیر و برکت ، وطن عزیز پاکستان سے آفات کے خاتمے اور دین مبین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے حافظ محمد عابد نقشبندی (امام)اور حافظ محمد مسعود نقشبندی (سامع) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے خصوصی مبارک باد دی اور دوران رمضان ان کی محنت کی تعریف کی ۔

اس موقع پر بارسلونا سپین کے معروف ماہانہ میگزین سہارا انٹرنیشنل کے پانی و ایڈیٹر شاہین ملک نے اما م منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی کو اپنے ادارہ کی طرف سے تحفہ پیش کیا ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام بارسلونا میں گزشتہ 14سال سے باقاعدگی سے شب میلاد مصطفی ﷺ، شب معراج مصطفی ﷺ، شب برات اور شب قدر کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

5ستمبر بروز اتوار (بمطابق 26رمضان المبارک) نماز عشاء و تراویح کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں ایک عظیم الشان روحانی و وجدانی محفل منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔ محفل ساری رات جاری رہی جس میں محفل نعت، انفرادی عبادات، نماز تسبیح ، خطاب اور خصوصی دعا کی گئی ۔

محفل کے پہلے حصے میں نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد ختم قرآن کریم کے سلسلے میں خیر و برکت ، وطن عزیز پاکستان سے آفات کے خاتمے اور دین مبین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے حافظ محمد عابد نقشبندی (امام)اور حافظ محمد مسعود نقشبندی (سامع) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے خصوصی مبارک باد دی اور دوران رمضان ان کی محنت کی تعریف کی ۔

محفل کے دوسرے حصے کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد عاطف احتشام نے کیا ، نعت خوانان مصطفی ﷺ نے بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ان خوش بختوں میں الحاج قاری عبد الرحمان ، حافظ محمد ناصر، حافظ محمد عاطف اور دیگر شامل تھے ۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے 16معتکفین اور رمضان کے دوران منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مختلف امور میں خدمات سر انجام دینے پر حاجی نذیر اداسی، حاجی لیاقت علی، چوہدری مقصودحسین اور قمر عباس کو منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تحائف پیش کیے گئے جس کے بعد حافظ محمد عابد نقشبندی کو دعوت خطاب دی گئی انہوں نے اپنی تقریر میں کلام باری تعالیٰ اور احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں لیلۃ القدر کی اہمیت و فضیلت بیان کی ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoخطاب کے اختتام پر باجماعت نماز تسبیح اداء کی گئی جس کے بعد حافظ محمد عابد نقشبندی نے رقت آمیز دعا کروائی جس دوران شرکاء نے دھاڑیں مار مار کر رب ذو الجلال سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی اور وطن عزیز کی سلامتی و خاتمہ آفات کے لیے دعا مانگی۔ انفرادی عبادات کے بعد تمام حاضرین کے لیے سحری کا انتظام موجود تھا۔ محفل میں انتظام و انصرام کی ذمہ داری منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے احسن طریقے سے سر انجام دی ۔ نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔اس عظیم الشان محفل میں نقابت کے فرائض محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی نے سر انجام دیے ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام بارسلونا میں گزشتہ 14سال سے باقاعدگی سے شب میلاد مصطفی ﷺ، شب معراج مصطفی ﷺ، شب برات اور شب قدر کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

çPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کی طرف سے رمضان المبارک 1431ھجری بمطاق 2010کے اوقات سحر و افطار پر مشتمل کیلنڈر جار ی کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر کیلنڈر کی 5000کاپیاں تیار کروائی گئی ہیں جو کہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا اور منہاج اسلامک سنٹر بادالونا سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

اس کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ www.Minhaj.esسے بھی یہ کیلنڈر ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے ۔

 PDF فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کریں

JPG فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کریں

More Articles ...