عید الاضحیٰ کے اجتماع کی تصویری جھلکیاں


«
ہمیشہ کی طرح بارسلونا ، سپین کا عید الاضحی کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن بارسلونا کے زیرانتظام ہی انعقاد پذیر ہوا ۔

«منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام اس مرتبہ نماز عید الاضحی کا انتظام Museu Maritimکے وسیع و عریض ہال میں کیا گیا ۔

«عید سے قبل ہونے والے اجلاس میں طے شدہ پروگرام کے تحت انتظامیہ میں شامل افراد صبح 7بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور وہاں سے ضروری سامان لے کر Museu Maritimکے ہال کی طرف روانہ ہوئے۔

«انتظامیہ کے افراد نے ہال میں پہنچتے ہی قالنیں بچھانیں کا عمل مکمل کیا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب مکمل کی۔

«میوزیم کے دروازے پر منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے نماز کے لیے آنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔

«نمازیوں کے داخلے کے لیے میوزیم کا Av Drassanesپر واقع بڑا گیٹ استعمال کیا گیا جبکہ نکلنے کے لیے Portal de Sta Madronaپر واقع دروازہ استعمال کیا گیا ۔

«داخلی دروازے پر انتظامیہ کی طرف سے ہر نمازی کو اپنے جوتے محفوظ کرنے کے لیے ایک شاپر دیا گیا تاکہ پہلی جماعت کی تکمیل کے بعد جلد از جلد ہال خالی کروا کر دوسری نماز کا انتظام کیا جا سکے ۔

«نمازیوں کی آمد کے دوران صدر MPIC (منہاج مصالحتی کونسل)محمد اقبال چوہدری مائک پر تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے رہے اور انہیں نظم و نسق قائم رکھنے کی تلقین بھی کرتے رہے۔

«اس عظیم اجتماع کی کوریج کے لیے پاکستانی اور مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے ، جن میں Avui، پاک نیوز، ہم وطن وغیرہ سر فہرست ہیں۔

«نماز عید کے اس اجتماع کی سب سے اہم بات مئیر بارسلونا Jordi Hereuکی شرکت تھی جن کے ہال میں پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین کی طرف سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، مئیر بارسلونا نے مسلمانوں کو اس عظیم دن پر مبارک باد کا پیغام دیا ۔

«منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے پہلی نماز میں مئیر بارسلونا اور دوسری نماز میں Angel Colomکو پھول پیش کیے گئے ۔

«اجتماع میں مقامی حکومتی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی جن میں ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب، بلدیہ بارسلونا کے Ignasi Cardeluz،سیاسی جماعت CiUکے Angel Colom، سابقہ ڈائریکٹر مذھبی امور Jordi Lopez، سوشلسٹ پارٹی کے Jose Maria Sala، بلدیہ بارسلونا کے محمد فواد، سمندری عجائب گھر کے ڈائریکٹر Roger Mercetبھی موجود تھے ۔

«حافظ محمد عابد نے پہلی جبکہ حافظ عبد الرزاق نے دوسری جماعت کرائی ۔

«اس موقع پر عالم اسلام کے مسائل کے حل اوروطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

«دونوں نمازوں کے اختتام پر انتظامیہ نے اسپورٹس ہال میں موجود تمام سامان (قالینیں، ساؤنڈ سسٹم وغیرہ) اکٹھا گیا اور منہاج اسلامک سنٹر کی طرف روانہ ہو گئے۔

DSC03849.JPG