٭گزشتہ سالوں کی طرح بارسلونا، سپین میں اس مرتبہ بھی عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام ہی ہوا۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کی طرف سے انتھک کوششوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسپورٹس ہال El Raval میں ہی اس محفل کا انعقاد کیا گیا ۔

٭منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے اس محفل کو کامیاب بنانے کے لیے محفل سے تین 3 دن پہلے بھر پور تشہیر کی جس میں سینکڑوں بڑے سائز کے اشتہارات اور ہزاروں چھوٹے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔

٭پروگرام کے آغاز سے قبل ہی عاشقانِ مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کہ علامہ جنید عالم قادری کے خطاب تک جاری رہا ۔

٭میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس پر مسرت موقع پر خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جس کا کریڈٹ منہاج ویمن لیگ سپین کی تنظیم کو جاتا ہے ۔ اسپورٹس ہال کے اند ر خواتین کے لیے باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ۔

٭اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف و خطابات پر مبنی اسٹال بھی لگا یا ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے حاضرین میں جھنڈیاں بھی تقسیم کی گئیں جن پر دل کے اوپر اسم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، گنبد حضریٰ اور عید میلاد النبی کے پیغامات درج تھے ۔

٭محفل میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے تمام نوجوانوں نے سفید جبے اور سرخ ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے اس کے علاوہ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے پرچم بھی اپنے سینوں پر سجارکھے تھی۔

٭اس محفل میں بلدیہ بارسلونا کے Ciutat Vella کی کونسل کے نائب صد ر Paco Salvador اور کتالونیا کی حکمران پارٹی PSC کے سیکریٹری کوارڈینیشن Jose Maria Sala نے بھی شرکت کی اور مسلمانوں کو عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مبارک باد دی ۔
٭
٭پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ تنظیمات اور صحافی برادری نے بھی اپنے سربراہان کے ذریعے اس پروگرام میں شرکت کی جن میں دعوت اسلامی بارسلونا کے صدر شاہد لطیف، سہارا انٹرنیشنل میگزین کے ایڈیٹر شاہین ملک، پاک کتالان ایسوسی ایشن کے صدر خالد شہباز چوہان، ادارہ ہم وطن کے ڈائریکٹر جاوید مغل، ہم وطن اخبار کے ایڈیٹر ارشد نذیر ساحل، روزنامہ طاقت کے نمائندہ شفقت علی رضا، پاکستان پریس کلب کے صدر حافظ عبد الرزاق صادق ،رائٹر فورم بارسلونا کے بہادر حسین صابر اور دیگر شامل تھے ۔

٭محفل کا آغاز5 بجے تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبد الرشید شریفی نے حاصل کی ۔

٭منہاج یوتھ لیگ کی نعت کونسل کے نوجوانوں نے دف کے ساتھ آقا ءدو جہاں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جس کے شرکاءمحفل نے بہت پسند کیااور زور دار نعروں سے نوجوانوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی ۔اس دوران حاضرین جھنڈیاں بھی لہراتے رہی۔

٭منہاج القرآن نیلسن (برطانیہ)کے علامہ جنید عالم قادری نے اپنے منفرد انداز میںخطاب کرتے ہوئے آقاءدوجہاں کی شان بیان کیا ۔

٭علامہ جنید عالم قادری کے خطاب کے دوران اسپورٹس ہال El Raval تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا ۔

٭خطاب کے فورا بعد عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے نتیجہ میں کھاریاں سے تعلق رکھنے والے بارسلونا شہر کے رہائشی اختر حسین کا ٹکٹ نکلا، قرعہ اندازی الحاج قاری عبد الرحمان کی طرف سے کی گئی جو کہ بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری کے مالک بھی ہیں۔

٭امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی کی امامت میں نماز مغرب کی باجماعت ادائیگی کی گئی ۔

٭نمازِ مغرب کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تمام شرکاء(خواتین و حضرات) میں لنگر میلاد کی تقسیم کی گئی ۔

٭منہاج القرآن بارسلونا کے صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین، امیر علامہ عبد الرشیدشریفی، صدر حاجی مظہر حسین، نائب صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی، ناظم مالیات ارشد محمود، ناظم اجتماعات حاجی محمد نذیر اداسی، حاشی اشتیاق احمدجبکہ منہاج یوتھ لیگ سپین سے صدر محمد عتیق الرحمان، نائب صد ر اسلام حسین ، سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان، لائبریرین محمد نعمان، محمد عثمان، ذیشان علی اور دیگر نے اس موقع پر انتظامی امور سر انجام دیے ۔

٭علامہ جنید عالم قادری ، پاکستانی تنظیمات کے نمائندوں اور منہاج القرآن بارسلونا کے قائدین نے انتظامیہ بالخصوص یوتھ لیگ کے نوجوانوں کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد دی ۔