Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo5ستمبر بروز اتوار (بمطابق 26رمضان المبارک) نماز عشاء و تراویح کے بعد منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں ایک عظیم الشان روحانی و وجدانی محفل منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی ۔ محفل ساری رات جاری رہی جس میں محفل نعت، انفرادی عبادات، نماز تسبیح ، خطاب اور خصوصی دعا کی گئی ۔

محفل کے پہلے حصے میں نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد ختم قرآن کریم کے سلسلے میں خیر و برکت ، وطن عزیز پاکستان سے آفات کے خاتمے اور دین مبین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جس کے اختتام پر تبرک تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے حافظ محمد عابد نقشبندی (امام)اور حافظ محمد مسعود نقشبندی (سامع) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے خصوصی مبارک باد دی اور دوران رمضان ان کی محنت کی تعریف کی ۔

اس موقع پر بارسلونا سپین کے معروف ماہانہ میگزین سہارا انٹرنیشنل کے پانی و ایڈیٹر شاہین ملک نے اما م منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی کو اپنے ادارہ کی طرف سے تحفہ پیش کیا ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کے زیر انتظام بارسلونا میں گزشتہ 14سال سے باقاعدگی سے شب میلاد مصطفی ﷺ، شب معراج مصطفی ﷺ، شب برات اور شب قدر کے موقع پر شب بیداری کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔