Pulsa para ver la imagen a tamaño completo15جون 2012کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (منہاجین ) نے اپنے دورہ بارسلونا کے دوران منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا ۔علامہ اقبال اعظم نے قرآن و احادیث کی روشنی میں زکوٰۃ و صدقات کی ادائیگی کی فضیلت پر گفتگو کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے عظیم و الشان منصوبہ آغوش کی تکمیل پر اہلِ بارسلونا کو مبارک باد دی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo6مئی بروز اتوار، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم حافظ محمد معراج کی دستار بندی کی گئی ۔محفل میں حافظ محمد معراج کی فیملی کے افراد اور بارسلونا بھر سے سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت امام مسجد حافظ عبدالرزاق نے حاصل کی اس کے بعد نعت خوانان نے آقاء دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔حافظ محمد عابد نقشبندی نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اولیاء اللہ کی شان بیان کرتے ہوئے شرکاء محفل کو تلقین کی کہ وہ اپنی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اسلاف امت کی سیرت سے رہنمائی لیں ۔اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دورہ ہندوستان کا ویڈیو کلپ بھی دکھایا گیا ۔

محفل کے اگلے حصے میں تکبیر و رسالت کے نعروں اور درود و سلام کی گونج میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علم حافظ محمد معراج کی دستار بندی کی گئی ۔صدر مجلس شوریٰ حاجی ارشد محمود نے محمد معراج کو سند حفظ قرآن اور منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد محمود نے اعزازی شیلڈ پیش کی ۔اس موقع پر منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین کے عہدیداران اور حاضرین محفل نے حافظ محمد معراج، ان کے استاد حافظ محمد عابد نقشبندی اور ان کے والد محترم ارشد محمود کو خصوصی مبارک باد دی ۔

محفل کے اختتام پر شرکاء محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا جس کا انتظام حاجی محمد افضل قادری نے اپنے رفقاء کی معاونت سے کیا ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4550.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4577.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4597.jpg

IMG_4599.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4624.jpg

IMG_4631.jpg

IMG_4633.jpg

15اپریل بروز اتوار ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر MQIسپین) کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی کی مختلف تنظیمات کے سربراہان ، مرزا محمد اکرم بیگ کی فیملی کے افراد، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

قرآن خوانی کے بعد سفیر یورپ تحریک منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے اپنے خطاب میں قرآن و احا دیث اور قوال بزرگان دین کی روشنی میں ماں کا مقام اور فلسفہ موت بیان کیا ۔امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے ختم شریف پڑھا ، علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری نے مرزا محمد اکرم بیگ کی والدہ ، محمد اقبال چوہدری کے والد اور نوید احمد اندلسی کی والدہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کروائی اور محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔

یاد رہے کہ مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ) کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے محمد اکرم بیگ پاکستان میں ہیں ان سے رابطہ اس ٹیلی فون نمبر 00923426291956 پر کیا جا سکتا ہے ۔

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4318.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4322.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4330.jpg

4فروری 2012بروز ہفتہ ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بادالونا)کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل عید میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی ۔ جس میں بادالونا بھر سے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔محفل کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر اور منہاج اسلامک سنٹر لندن (برطانیہ )کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی تھے جبکہ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی نے کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بادالونا کے نائب امام حافظ محمد معروف نے حاصل کی ، نقابت کے فرائض امیر تحریک منہا ج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے سر انجام دیے ۔ ثناء خوانان مصطفی ﷺ نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول پیش کیے ان میں محمد عمر، ارشد قادری اور حافظ ارشد شامل ہیں ان کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے منہاج نعت کونسل کے ممبران کے ہمراہ اپنے منفرد انداز میں سرور دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جس سے بادالونا کی فضاء ذکر الٰہی اور درود و سلام سے گونج اٹھی۔

نقیب محفل نے مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر لندن ، برطانیہ ) کو دعوت خطاب دی اس موقع پر محفل کے شرکاء نے تکبیر، رسالت اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔ علامہ محمد صادق قریشی نے میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا ، انہوں نے نورِ محمدی کی تخلیق اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی پیدائش کے واقعات قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو حضور ﷺ سے پیار ہو جائے تو اس کو کسی دوسرے پیار یا محبت کی ضرورت نہیں رہتی ، جو نبی ﷺ سے محبت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس پر مہربان ہو گا ۔ انہوں نے تمام حاضرین محفل کو اسوہ رسول ﷺ اپنانے اور حسن سلوک اور پیار و محبت سے پیش آنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اسی پیغام کو عام کر رہی ہے ۔

محفل کا اختتام درود و سلام اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا سے ہوا جس کے بعد لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔ منہاج القرآن بادالونا انتظامیہ نے محفل میںآنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ اداء کیا ۔

رپورٹ : محمد رضوان کاظمی
مرتب : نویدا حمد اندلسی

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC1073-2.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC1073-5.jpg

DSC1073-8.jpg

DSC1073-7.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

12فروری 2012 بروز اتوار ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (لوگرونیو ) کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) تھے ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعاد ت حافظ سہیل شہزاد نے حاصل کی ، اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی میں مداح خوانان نے بارگاہ مصطفوی ﷺ میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو (سپین) کے امام حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے سیرت مصطفی ﷺ اور میلاد کے دن کی اہمیت بیان کی ۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا اور لنگر تقسیم ہوا ۔

More Articles ...