Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo21نومبر بروز اتوار ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے پہلے طالب علم حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی بھی کی گئی ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ مسعود اختر نے حاصل کی اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی میں محسن صدیقی، عبد الواحد، حافظ عاطف احتشام، جاوید قادری، اسحاق کیانی اور معروف نعت خواں محمد قدیر احمد خان نے گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ محفل میں نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے۔

علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن سپین، بارسلونا) کو خطاب کی دعوت دی گئی ، انہوں نے علم اور عمل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہم سیکھیں ہمیں اس پر بھرپور طریقہ سے عمل پیرا ہونے کی کوشش بھی کرنا چاہیے اورتمام علوم کا مرکز و محور اللہ تعالیٰ کا کلام قرآن مجید ہے ، انہوں نے حدیث پاک کا حوالہ دے کر بتایا کہ جس نے قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا اسے دوزخ کی آگ بھی نہیں چھو سکتی ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حضور غوث پاکؓ سمیت جتنے بھی اولیا ہوئے ہیں ان سب کی تعلیم کاآغاز قرآن کریم سے ہی ہواہے۔ علامہ صاحب نے بتایا کہ پیران پیر غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؓ قرآن کریم پر اتنی دسترس اور اتنا علم رکھتے تھے کہ ایک مرتبہ آپ نے کلام پاک کی کی آیات کی 40مختلف تفاسیر و تاویلات بیان فرمائیں اور فرمایا کہ میں 40مزید بھی بتا سکتا ہوں تاہم وہ آپ لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے ۔

خطاب کے اختتام پر نماز مغرب اداء کی گئی جس کے بعد نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل MQIسپین) مائیک پر آئے اور اس طرح محفل کے دوسرے حصہ کاآغاز ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا میں زیر تعلیم حفظ کے طلباء میں سے سب سے پہلے حفظ قرآن مکمل کرنے والے حافظ محمد عاطف احتشام کی دستار بندی ہونی تھی ۔

علامہ عبد الرشید شریفی (امیر تحریک)اور حافظ عبد الرزاق نقشبندی (استاد شعبہ حفظ) نے تکبیر و رسالت کے نعروں اور درود سلام کی گونج میں حافظ عاطف احتشام کی دستار بندی کی ، مرزا محمد اکرم بیگ (صدر MQIسپین ) نے حافظ عاطف احتشام کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے سند حفظ قرآن کریم دی ۔اس موقع پر MQIسپین کے عہدیداران ، حاضرین محفل اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے حافظ عاطف احتشام ،انکے استاد حافظ عبد الرزاق اور انکے والدکو مبارک باد دی۔ منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تمام حاضرین سے اپیل کی کہ وہ بھی حافظ عاطف احتشام کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کریں کیونکہ ہماری بقاء اسی میں ہے ، انہوں نے کہا کہ بارسلونا سپین کے تمام نوجوانوں کے لیے حافظ عاطف احتشام ایک تابندہ مثال کی حیثیت رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی سکول کی تعلیم اور کام (جاب) کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کو حفظ کیا۔محفل کے اختتام پر لنگر(تبرک )تقسیم کیا گیا جس کا انتظام حاجی محمد نذیر اداسی نے اپنے رفقاء کی معاونت سے کیا ۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo